تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 67
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيطِنِ الرَّحِيمِ ۶۷ سورة المؤمن بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة المؤمن بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ غَافِرِ الذَنْبِ وَ قَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي القَولِ ، لَا إِلَهَ إِلا هُوَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ خدا تعالیٰ کا تو بہ سے گناہ بخشا اس آیت سے ثابت ہے۔جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۱۰) b يَوْمَ هُمُ برِزُونَ لَا يَخْفَى عَلَى اللهِ مِنْهُمْ شَيْءٍ لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِه کامل جزا بجز تجلی مالکیت تامہ کے کہ جو ہم بنیان اسباب کو مستلزم ہے ظہور میں نہیں آ سکتی۔چنانچہ اسی کی طرف دوسری جگہ بھی اشارہ فرما کر کہا ہے لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ اللهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ۔یعنی اس دن ربوبیت الہیہ بغیر توسط اسباب عادیہ کے اپنی تجلی آپ دکھائے گی۔اور یہی مشہود اور محسوس ہوگا کہ بجز قوت عظمیٰ اور قدرت کاملہ حضرت باری تعالیٰ کے اور سب بیچ ہیں۔تب سارا آرام و سرور اور سب جزا اور پاداش بنظر صاف وصریح خدا ہی کی طرف سے دکھلائی دے گا اور کوئی پردہ اور حجاب درمیان نہیں رہے گا اور کسی قسم کے شک کی گنجائش نہیں رہے گی تب جنہوں نے اس کے لئے اپنے تئیں منقطع کر لیا تھا وہ اپنے تئیں ایک