تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 294 of 469

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 294

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۹۴ سورة الروم نہیں کہ اس میں دو ہری پیشگوئی ہے کہ اسی دن اسلام کی بھی فتح ہوگی چنانچہ بدر کی لڑائی میں جب فتح ہوئی اسی دن ایرانی مغلوب ہوئے۔الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۴) ثُمَّ كَانَ عَاقِبَةَ الَّذِيْنَ اَسَاءُوا السُّوَاى اَنْ كَذَبُوا بِأَيْتِ اللَّهِ وَ كَانُوا بِهَا يَسْتَهْزِءُونَ انہوں نے ہمارے نشانوں کو جھٹلایا اور وہ پہلے سے ہنسی کر رہے تھے۔( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه ۱۳۷) b وَ مِنْ أَيْتِهِ خَلْقُ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ الْسِنَتِكُمْ وَالْوَانِكُمْ ، إِنَّ فِي ذَلِكَ لايت تِلْعلِمينَ بولیوں کی تحقیق کی طرف توجہ دلانے والا بجز قرآن کریم کے اور کوئی دنیا میں ظاہر نہیں ہوا۔اسی پاک کلام نے یہ فرمایا وَ مِنْ التِهِ خَلْقُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ الْسِنَتِكُمْ وَالْوَانِكُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةٍ للعلمین یعنی خدا تعالیٰ کی ہستی اور توحید کے نشانوں میں سے زمین آسمان کا پیدا کرنا بولیوں اور رنگوں کا اختلاف ہے۔در حقیقت خداشناسی کے لئے یہ بڑا نشان ہیں مگر ان کے لئے جو اہل علم ہیں اب دیکھو کہ کس قدر تحقیق السنہ کی طرف توجہ دلائی ہے کہ اس کو خدا شناسی کا مدار ٹھہرا دیا ہے۔من الرحمن ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۶۳، ۱۶۴ حاشیه ) فَاقِمُ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا فِطْرَتَ اللهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا لَا تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللهِ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيْمُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ شاید کسی کے دل میں یہ شبہ پیدا ہو کہ خدا نے اعتقاد تو حید کو سب انسانوں میں فطرتی بیان کیا ہے اور فرمایا ہے فِطْرَتَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا، لَا تَبْدِيلَ لِخَلْقِ الله الجز نمبر ۲۱۔یعنی توحید پر قائم ہونا انسان کی فطرت میں داخل ہے جس پر انسانی پیدائش کی بنیاد ہے۔اور نیز فرمایا الستُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى - الجز ونمبر ۹ (الاعراف : ۱۷۳) یعنی ہر یک روح نے ربوبیت الہیہ کا اقرار کیا۔کسی نے انکار نہ کیا۔یہ بھی فطرتی