تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 215 of 469

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 215

۲۱۵ سورة الشعراء تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں فصاحت بلاغت کا زور تھا اس لئے آپ کو قرآن کریم بھی ایک معجزہ اسی رنگ کا ملا۔یہ رنگ اس لئے اختیار کیا کہ شعراء جادو بیان سمجھے جاتے تھے اور ان کی زبان میں اتنا اثر تھا کہ وہ جو چاہتے تھے چند شعر پڑھ کر کر ا لیتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔ان کے پاس زبان تھی جو دلیری الله دوور اور حوصلہ پیدا کر دیتی تھی۔ہر حربہ میں وہ شعر سے کام لیتے تھے اور فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ کے مصداق تھے اس لئے اس وقت ضروری تھا کہ خدا تعالیٰ اپنا کلام بھیجتا۔پس خدا تعالیٰ نے اپنا کلام نازل فرمایا اور اسی کلام احکام جلد ۶ نمبر ۱۵ مورخه ۱/۲۴ پریل ۱۹۰۲ صفحه ۷) کے رنگ میں اپنا معجزہ پیش کر دیا۔