تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 167 of 469

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 167

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۶۷ سورة النُّور آکر ختم ہو گیا اسی سلسلہ کی مماثلت کے لئے ضروری تھا کہ اس وقت اور اسی زمانہ پر جب حضرت مسیح حضرت موسیٰ کے بعد آئے تھے مسیح محمدی ابھی آتا اور یہ بالکل ظاہر اور صاف بات ہے کہ مسیح موسوی چودھویں صدی میں آیا تھا۔اس لئے ضروری تھا کہ مسیح محمدی بھی چودھویں صدی میں آتا۔اگر کوئی اور نشان اور شہادت نہ بھی ہوتی تب بھی اس سلسلہ کی تکمیل چاہتی تھی کہ اس وقت مسیح محمدی آوے مگر یہاں تو صد ہا اور نشان اور دلائل ہیں پھر آنے والے کو اسی امت میں سے ٹھہرایا گیا ہے جیسے وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُم فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ میں فرمایا گیا ہے اور اسی طرح پر احادیث میں بھی آنے والا اسی امت سے ٹھہرایا گیا ہے جبکہ فرمایا ہے وَ اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ۔اب نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ بوضاحت شہادت دیتے ہیں کہ آنے والا مسیح موعود اسی امت میں سے ہوگا اور ضرورت بجائے خود داعی ہے کیونکہ اسلام پر سخت حملے ہورہے ہیں اور کوشش کی جاتی ہے کہ جہاں تک ان مخالفوں کا بس چلے اسلام کو نا بود کردیں۔الحکم جلد ۸ نمبر ۱۲ مورخه ۱/۱۰ پریل ۱۹۰۴ء صفحه ۵،۴) اسی امت کے اب مومنین اور اعمال صالحہ بجالانے والوں سے خلافت کا وعدہ کیا گیا اسی طرح پر جس طرح بنی اسرائیل میں خلفاء کئے گئے تھے یہاں بھی وہی گما کا لفظ موجود ہے ایک طرف تو اس سلسلہ کو سلسلہ موسوی کا مثیل ٹھہرایا۔دوسری جگہ سلسلہ موسوی کی طرح خلفاء بنانے کا وعدہ کیا پھر کیا دونوں سلسلوں کا طبعی تو افق ظاہر نہیں کرتا کہ اس امت میں خلفاء اسی رنگ کے قائم ہوں؟ ضرور کرتا ہے میں انتقام جلد ۹ نمبر ۳۹ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۵ صفحه ۳) پیشگوئی دو قسم کی ہوتی ہے۔ایک وعدہ کی جیسے فرمایا وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ۔اہل سنت مانتے ہیں کہ اس قسم کی پیشگوئیوں میں تخلف نہیں ہوتا کیونکہ خدا تعالیٰ کریم ہے لیکن وعید کی پیشگوئیوں میں وہ ڈرا کر بخش بھی دیتا ہے اس لئے کہ وہ رحیم ہے۔بڑا نا دان اور اسلام سے دور پڑا ہوا ہے وہ شخص جو کہتا ہے وعید کی سب پیشگوئیاں پوری ہوتی ہیں۔وہ قرآن کریم کو چھوڑتا ہے اس لئے کہ قرآن شریف تو کہتا ہے يُصِبُكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمُ (المؤمن : ٢٩) - الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۶ مورخه ۱۷ /اکتوبر ۱۹۰۶ صفحه ۴) وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَأتُوا الزَّكَوةَ وَاَطِيعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (۵۷) انسان کو جو حکم اللہ تعالیٰ نے شریعت کے رنگ میں دیئے ہیں جیسے آقِیمُوا الصَّلوةَ نماز کو قائم رکھو۔یا فرمایا