تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 161 of 469

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 161

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۶۱ سورة النُّور آخر کی مشابہت ثابت ہونے سے تمام سلسلہ کی مشابہت ثابت ہو جاتی ہے اس لئے خدا تعالیٰ کے پاک نبیوں کی کتابوں میں جابجا انہیں دونوں مشابہتوں پر زور دیا گیا ہے بلکہ اول اور آخر کے دشمنوں میں بھی مشابہت ثابت کی گئی ہے جیسا کہ ابو جہل کو فرعون سے مشابہت دی گئی ہے اور آخری مسیح کے مخالفین کو یہود مغضوب علیہم سے اور آیت كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ میں یہ بھی اشارہ کر دیا ہے کہ آخری خلیفہ اس امت کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ایسے زمانہ میں آئے گا۔جو وہ زمانہ اپنی مدت میں اس زمانہ کی مانند ہوگا۔جبکہ حضرت عیسی علیہ السلام حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد آئے تھے۔یعنی چودہویں صدی کیونکہ گما کا لفظ جس مشابہت کو چاہتا ہے اس میں زمانہ کی مشابہت بھی داخل ہے تمام فرقے یہودیوں کے اس بات پر متفق ہیں کہ عیسی بن مریم نے جس زمانہ میں دعویٰ نبوت کیا وہ زمانہ حضرت موسیٰ سے چودھویں صدی تھی۔اور عیسائیوں میں سے پروٹسٹنٹ مذہب والے خیال کرتے ہیں۔کہ پندرھویں صدی موسوی سے کچھ سال گزر چکے تھے جب حضرت عیسی نے دعویٰ نبوت کیا۔اور پروٹسٹنٹ کا قول یہودیوں کے متفق علیہ قول کے مقابل پر کچھ چیز نہیں اور اگر اس کی صحت مان بھی لیں تو اس قدر قلیل فرق سے مشابہت میں کچھ فرق نہیں آتا بلکہ مشابہت ایک قلیل فرق کو چاہتی ہے۔ایسا ہی قرآن شریف کی رُو سے سلسلہ محمد یہ سلسلہ موسویہ سے ہر یک نیکی اور بدی میں مشابہت رکھتا ہے۔(تذکرۃ الشہادتین، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۲، ۱۳) یہ فیصلہ بھی قرآن شریف نے ہی سورۃ نور میں لفظ منکھ کے ساتھ ہی کر دیا ہے کہ اس دین کے تمام خلیفے اسی اُمت میں سے پیدا ہوں گے اور وہ خلفاء سلسلہ موسوی کے مثیل ہوں گے اور صرف ایک اُن میں سے سلسلہ کے آخر میں موعود ہوگا جو عیسی بن مریم کے مشابہ ہو گا باقی موعود نہیں ہوں گے یعنی نام لے کر اُن کے لئے کوئی پیشگوئی نہیں ہوگی اور یہ منکم کا لفظ بخاری میں بھی موجود ہے اور مسلم میں بھی ہے جس کے یہی معنے ہیں کہ وہ مسیح موعود اسی اُمت میں سے پیدا ہو گا۔پس اگر ایک غور کرنے والا اس جگہ پورا غور کرے اور طریق خیانت اختیار نہ کرے تو اس کو ان تین منکم کے لفظوں پر نظر ڈالنے سے یقین ہو جائے گا کہ یہ امر قطعی فیصلہ تک پہنچ چکا ہے کہ مسیح موعود اسی اُمت میں سے پیدا ہو گا۔(تذکرۃ الشہادتین ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰،۳۹) سورہ نور میں بیان کیا گیا ہے کہ تمام خلیفے اسی اُمت میں سے پیدا ہوں گے۔اور قرآن شریف سے مستنبط ہوتا ہے کہ اس اُمت پر دوزمانے بہت خوفناک آئیں گے۔ایک وہ زمانہ جوا ابو بکر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت