تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 139 of 469

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 139

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۳۹ سورة النُّور خلیفوں کا مین نہ ہوں بلکہ غیر ہوں۔* وجہ یہ کہ مشابہت اور مماثلت میں من وجہ مغائرت ضروری ہے اور کوئی چیز اپنے نفس کے مشابہہ نہیں کہلا سکتی۔پس اگر فرض کر لیں کہ آخری خلیفہ سلسلہ محمدیہ کا جو تقابل کے لحاظ سے حضرت عیسی علیہ السلام کے مقابل پر واقع ہوا ہے جس کی نسبت یہ ماناضروری ہے کہ وہ اس اُمت کا خاتم الاولیاء ہے۔** جیسا کہ سلسلہ موسویہ کے خلیفوں میں حضرت عیسی خاتم الانبیاء ہے۔اگر در حقیقت وہی عیسیٰ علیہ السلام ہے جو دوبارہ آنے والا ہے تو اس سے قرآن شریف کی تکذیب لازم آتی ہے کیونکہ قرآن جیسا کہ گما کے لفظ سے مستنبط ہوتا ہے دونوں سلسلوں کے تمام خلیفوں کو من وجہ مغائر قرار دیتا ہے اور یہ ایک نص قطعی ہے کہ اگر ایک دنیا اس کے مخالف اکٹھی ہو جائے تب بھی وہ اس نص واضح کو ر ڈ نہیں کر سکتی کیونکہ جب پہلے سلسلہ کا تعین ہی نازل ہو گیا تو وہ مغائرت فوت ہو گئی اور لفظ گما کا مفہوم باطل ہو گیا۔پس اس صورت میں تکذیب قرآن شریف لازم ہوئی۔وَهَذَا بَاطِلٌ وَكُلُّمَا يَسْتَلْزِمُ الْبَاطِلَ فَهُوَ بَاطِلٌ یادر ہے کہ قرآن شریف نے آیت كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ میں وہی گیا استعمال کیا ہے جو آیت كما اَرْسَلْنَا إِلى فِرْعَوْنَ رَسُولًا (المزمل : ۱۶) میں ہے۔اب ظاہر ہے کہ اگر کوئی شخص یہ دعوی کرے جو جبکہ بوجہ گما کے لفظ کے جو آیت كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ میں موجود ہے محمدی سلسلہ کے خلیفوں کی نسبت وجوباً وقطعاًمان لیا گیا ہے کہ وہ وہی خلیفے نہیں ہیں جو موسوی سلسلہ کے خلیفے تھے ہاں ان خلیفوں سے مشابہ ہیں اور نیز ساتھ اس کے واقعات نے بھی ظاہر کر دیا ہے کہ وہ لوگ پہلے خلیفوں کے عین نہیں ہیں بلکہ غیر ہیں۔تو پھر آخری خلیفہ اس سلسلہ محمدیہ کی نسبت جو مسیح موعود ہے کیوں یہ گمان کیا جاتا ہے کہ وہ پہلے مسیح کا عین ہے؟ کیا وہ گما کے لفظ کے نیچے نہیں ہے؟ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ حسب منشاء گھا کے لفظ کے محمدی سلسلہ کا صحیح اسرائیلی مسیح کا غیر ہونا چاہئے نہ معین۔عین سمجھنا تو قرآن کے منطوق نص پر صریح حملہ ہے بلکہ قرآن شریف کی صریح تکذیب ہے اور نیز ایک بے جا تحکم کہ باراں خلیفوں کو تو حسب منشاء گہا کے لفظ کے اسرائیلی خلیفوں کا غیر سمجھنا اور پھر مسیح موعود کو جو سلسلہ موسویہ کے مقابل پر سلسلہ محمدیہ کا آخری خلیفہ ہے پہلے میچ کا معین قرار دے دینا۔وهَذِهِ نُكْتَةٌ مُبْتَكِرَةٌ وَحُجَّةٌ بَاهِرَةٌ وَحَدَّةٌ مِن دُرَرٍ تَفَرَّدْتُ بِهَا فَخُذُوْهَا بِقُوَّةٍ وَاشْكُرُوا اللَّهَ بِاتَابَةٍ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمَحْرُومِينَ۔منہ شیخ محی الدین ابن عربی اپنی کتاب فصوص میں مہدی خاتم الاولیاء کی ایک علامت لکھتے ہیں کہ اس کا خاندان چینی حدود میں سے ہوگا اور اس کی پیدائش میں یہ ندرت ہوگی کہ اس کے ساتھ ایک لڑکی بطور تو ام پیدا ہوگی۔یعنی اس طرح پر خدا اناث کا مادہ اس سے الگ کر دے گا۔سو اسی کشف کے مطابق اس عاجز کی ولادت ہوئی ہے اور اسی کشف کے مطابق میرے بزرگ چینی حدود سے پنجاب میں پہنچے ہیں۔منہ -