تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 107 of 469

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 107

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام 1+2 سورة النُّور سے روکتے رہو اور ایسا تزکیہ کرو کہ یہ امور تمہیں خدا سے غافل نہ کر دیں پھر جو تمہاری دنیا ہے وہ بھی دین کے حکم میں آجاوے گی۔انسان دنیا کے واسطے پیدا نہیں کیا گیا۔دل پاک ہو اور ہر وقت یہ کو اور تڑپ لگی ہوئی ہو کہ کسی طرح خدا خوش ہو جائے تو پھر دنیا بھی اس کے واسطے حلال ہے۔إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِيَّاتِ - الحکم جلد ۱۲ نمبر ۵۰،۴۹ مورخه ۲۶ تا ۳۰ اگست ۱۹۰۸ صفحه ۴،۳) وَ اللهُ خَلَقَ كُلَّ دَابَّةٍ مِنْ مَاءٍ فَمِنْهُمْ مَنْ يَنْشِئُ عَلَى بَطْنِهِ ۚ وَمِنْهُمْ مَنْ يَمْشِي عَلى رِجْلَيْنِ ، وَ مِنْهُمْ مَنْ يَمْشِي عَلَى اَرْبَعَ - يَخْلُقُ اللهُ مَا يَشَاءُ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ خدا نے ہر ایک جاندار کو پانی سے پیدا کیا سو بعض جاندار پیٹ پر چلتے ہیں اور بعض دو پاؤں پر بعض چار پاؤں پر۔خدا جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔خدا ہر چیز پر قادر ہے۔یہ بھی اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ خدا نے یہ مختلف چیز میں اس لئے بنائیں کہ تا مختلف قدرتیں اس کی ظاہر ہوں۔غرض اختلاف طبائع جو فطرتِ مخلوقات میں واقع ہے۔اس میں حکمت الہیہ انہیں امور ثلاثہ میں منحصر ہے جن کو خدائے تعالیٰ نے آیات ممدوحہ میں بیان کر دیا۔برائین احمد یہ جہار تحصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۰۷ حاشیہ نمبر ۱۱) قُلْ اَطِيعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِلَ وَعَلَيْكُمْ مَا دو دو حلتُم وَإِن تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا وَمَا عَلَى الرَّسُولِ إِلا الْبَلغُ الْمُبِينُ۔(۵۵) کہہ خدا کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور یہ مسلم اور بدیہی امر ہے کہ خدا کے احکام سے تخلف کرنا معصیت اور موجب دخول جہنم ہے اور اس مقام میں جس طرح خدا اپنی اطاعت کے لئے حکم فرماتا ہے ایسا ہی رسول کی اطاعت کے لئے حکم فرماتا ہے۔سو جو شخص اس کے حکم سے منہ پھیرتا ہے وہ ایسے جرم کا ارتکاب کرتا ہے جس کی سزا جہنم ہے۔(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۲۸) وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا