تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵) — Page 362
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۶۲ سورة الانبياء وَمَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ۔اور تجھ کو ہم نے اس لئے بھیجا ہے کہ تمام عالم پر نظر رحمت کریں اور نجات کا راستہ ان پر کھول دیں۔( براہینِ احمد یہ چہار تحصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۵۱) اور میں نے تجھے اس لئے بھیجا ہے کہ تا سب لوگوں کے لئے رحمت کا سامان پیش کروں۔(براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۰۳ حاشیہ نمبر ۳) یادر ہے کہ جیسا کہ خدا تعالیٰ کے دو ہاتھ جلالی و جمالی ہیں اسی نمونہ پر چونکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اللہ جل شانہ کے مظہر اتم ہیں لہذا خدا تعالیٰ نے آپ کو بھی وہ دونوں ہاتھ رحمت اور شوکت کے عطا فرمائے جمالی ہاتھ کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے کہ قرآن شریف میں ہے وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ يعنى ہم نے تمام دنیا پر رحمت کر کے تجھے بھیجا ہے۔اور جلالی ہاتھ کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے : وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَی اور چونکہ خدا تعالیٰ کو منظور تھا کہ یہ دونوں صفتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنے اپنے وقتوں میں ظہور پذیر ہوں اس خدا تعالیٰ نے صفت جلالی کو صحابہ رضی اللہ عنہم کے ذریعہ سے ظاہر فرمایا اور صفت جمالی کو مسیح موعود اور اس کے گروہ کے ذریعہ سے کمال تک پہنچایا اسی کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے وَاخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ - (تحفہ گولڑو بیه، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۶۸ حاشیہ) تمام دنیا پر رحم کر کے ہم نے تجھے بھیجا ہے اور عالمین میں کافر اور بے ایمان اور فاسق اور فاجر بھی داخل ہیں اور ان کے لئے رحم کا دروازہ اس طرح پر کھولا کہ وہ قرآن شریف کی ہدایتوں پر چل کر نجات پاسکتے ہیں۔سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب ، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۶۹،۳۶۸) قَالَ اللهُ تَعَالَى وَ مَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتا ہے۔اے نبی ! ہم رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ وَلَا يَسْتَقِيمُ هَذَا ا نے تمہیں تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔آپ الْمَعْلى إِلَّا فِي الرَّحْمَانِيَّةِ فَإِنَّ الرَّحِيمِيَّة كارحمة للعالمين ہونا صفت رحمانیت کے لحاظ سے ہی درست يَختَصُّ بِعَالَمٍ وَ احَدٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ ہو سکتا ہے کیونکہ رحیمیت تو صرف مومنوں کی دنیا کے ساتھ ہی (اعجاز مسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه حاشیہ) | مخصوص ہے۔( ترجمہ از مرتب ) میں نے تمام عالموں کے لئے تجھے رحمت کر کے بھیجا ہے۔(چشمہ معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۷۶)