تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵) — Page 297
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام عُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطِنِ الرَّحِيمِ ۲۹۷ سورة الانبياء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة الانبياء بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ لاهِيَةً قُلُوبُهُمْ وَاَسَرُّوا النَّجْوَى الَّذِينَ ظَلَمُوا هَلْ هَذَا إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ افَتَا تُونَ السِّحْرَ وَأَنْتُمْ تُبْصِرُونَ۔ج اور کافر با ہم پوشیدہ طور پر یہ باتیں کرتے ہیں کہ یہ جو پیغمبری کا دعوی کرتا ہے اس میں کیا زیادتی ہے۔ایک تم سا آدمی ہے۔سو کیا تم دیدہ و دانستہ جادو کے بیچ میں آتے ہو۔برائین احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۴۵،۲۴۴ حاشیہ نمبر ۱۱) اے لوگو! کیا تم ایک فریب میں دیدہ دانستہ پھنستے ہو۔(حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۷۴ ) قُل رَبّى يَعْلَمُ الْقَوْلَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ۔پیغمبر نے کہا کہ میرا خدا ہر بات کو جانتا ہے خواہ آسمان میں ہو خواہ زمین میں۔وہ اپنی ذات میں سمیع اور علیم ہے جس سے کوئی بات چھپ نہیں سکتی۔برائن احمد یه چهار تصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۴۵ حاشیہ نمبر ۱۱) بَلْ قَالُوا أَضْغَاتُ أَحْلَامِ بَلِ افْتَرَهُ بَلْ هُوَ شَاعِرُ فَلْيَأْتِنَا بِآيَةٍ كَمَا أُرْسِلَ