تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵) — Page 1
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام عُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطِنِ الرَّحِيمِ سورة ابراهيم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة ابراهيم بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الر كتب اَنْزَلْنَهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلمتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِ رَبِّهِم إلى صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ۔یہ عالی شان کتاب ہم نے تجھ پر نازل کی تاکہ تو لوگوں کو ہر ایک قسم کی تاریکی سے نکال کر نور میں داخل کرے۔یہ اس طرف اشارہ ہے کہ جس قدر انسان کے نفس میں طرح طرح کے وساوس گزرتے ہیں اور شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں ان سب کو قرآن شریف دور کرتا ہے اور ہر یک طور کے خیالات فاسدہ کو مٹاتا ہے اور معرفت کامل کا نور بخشتا ہے یعنی جو کچھ خدا کی طرف رجوع ہونے اور اس پر یقین لانے کے لئے معارف و حقائق درکار ہیں سب عطا فرماتا ہے۔( براہین احمد یہ جہار حصص ، روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۲۵ حاشیہ نمبر ۱۱) یہ ہماری کتاب ہے جس کو ہم نے تیرے پر اس غرض سے نازل کیا ہے کہ تا تو لوگوں کو کہ جو ظلمت میں پڑے ہوئے ہیں نور کی طرف نکالے۔سوخدا نے اس زمانہ کا نام ظلمانی زمانہ رکھا۔(براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۴۸) ا