تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 191 of 444

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵) — Page 191

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۹۱ سورۃ بنی اسراءیل خدا کی ولایت کے یہ معنے نہیں ہیں کہ اس کو کوئی ایسی احتیاج ہے جیسے ایک انسان کو دوست کی ہوتی ہے یا گھڑ کر خدا کسی کو اپنا دوست بنا لیتا ہے بلکہ اس کے معنے ( ہیں ) فضل اور عنایت سے خدا تعالیٰ کسی کو اپنا بنا لیتا ہے اور اس سے اس شخص کو فائدہ پہنچتا ہے نہ کہ خدا کو۔(البدرجلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶/ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۳)