تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵) — Page 190
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام 190 سورة بنی اسراءیل قُلْ امِنُوا بِهِ اَوْ لَا تُؤْمِنُوا إِنَّ الَّذِينَ أوتُوا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهِ إِذَا يُتْلَى عَلَيْهِمْ يَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ سُجَّدًان جو لوگ عیسائیوں اور یہودیوں میں سے صاحب علم ہیں جب ان پر قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ کرتے براہینِ احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵۷۸) ہوئے ٹھوڑیوں پر گر پڑتے ہیں۔مجھے خدا نے اطلاع دی ہے کہ آخر بڑے بڑے مفسد اور سرکش تجھے شناخت کر لیں گے جیسا کہ فرماتا ہے يَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ سُجَّدًا - ترجمہ :۔ٹھوڑیوں پر سجدہ کرتے ہوئے گریں گے۔(براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۰۳ حاشیه ) وَيَقُولُونَ سُبُحْنَ رَيْنَا إِنْ كَانَ وَعْدُ رَبَّنَا لَمَفْعُولاً اور کہتے ہیں کہ ہمارا خدا تخلف وعدہ سے پاک ہے۔ایک دن ہمارے خداوند کا وعدہ پورا ہونا ہی تھا۔(براہین احمدیہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۷۸) وَيَخِرُونَ لِلْأَذْقَانِ يَبْكُونَ وَيَزِيدُهُمْ خُشُوعًان اور روتے ہوئے مونہہ پر گر پڑتے ہیں اور خدا کا کلام ان میں فروتنی اور عاجزی کو بڑھاتا ہے۔(براہین احمدیہ چہار تصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۷۸) وَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى لَمْ يَتَّخِذُ وَلَدًا وَ لَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكَ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُن لَّهُ وَلِيُّ مِنَ الذُّلِ وَكَبْرُهُ تَكْبِيرًا اس کا کوئی بیٹا نہیں اور اس کے ملک میں اس کا کوئی شریک نہیں اور ایسا کوئی اس کا دوست نہیں جو درماندہ ہو کر اس نے اس کی طرف التجا کی۔اس کو نہایت بلند سمجھ اور اس کی نہایت بڑائی کر۔یہ بالکل سچی بات ہے کہ خدا تعالیٰ تحرک کر کسی کو ولی نہیں بناتا۔ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۸) الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ر مار چ ۱۹۰۴ صفحه ۵)