تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 107 of 444

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵) — Page 107

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۰۷ سورة بنی اسراءیل خِلكَ الدِّيَارِ وَكَانَ وَعْدًا مَفْعُولًا ) بخت نصر یہودیوں پر مسلط ہوا تھا مگر خدا نے اسے کہیں ملعون نہیں کہا ہے بلکہ عباد نا ہی کہا ہے۔یہ خدا کا دستور ہے کہ جب ایک قوم فاسق فاجر ہوتی ہے تو اس پر ایک اور قوم مسلط کر دیتا ہے۔البدر جلد ۲ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۲۳ و ۳۰ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۳) عسى رَبُّكُمْ أَنْ يَرْحَمَكُمْ ۚ وَ إِنْ عُدْتُمْ عُدْنَا وَجَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَفِرِينَ حَصِيران خدائے تعالیٰ کا ارادہ اس بات کی طرف متوجہ ہے جو تم پر رحم کرے اور اگر تم نے گناہ اور سرکشی کی طرف رجوع کیا تو ہم بھی سزا اور عقوبت کی طرف رجوع کریں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لئے قید خانہ بنا رکھا ( براہینِ احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۰۱ حاشیه در حاشیہ نمبر ۳) ہے۔إن هذا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصلِحَتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا كَبِيرًا یہ قرآن اس راہ کی طرف ہدایت کرتا ہے جو نہایت سیدھی ہے۔(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۵۴) یہ قرآن اس تعلیم کی ہدایت کرتا ہے جو بہت سیدھی اور بہت کامل ہے۔(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۸۶) یہ قرآن ایک سیدھے اور کامل راہ کی طرف رہبری کرتا ہے یعنی رہبری میں کامل ہے اور رہبری میں جو لوازم ہونے چاہئیں دلائل عقلیہ اور برکات سماویہ میں سے وہ سب اس میں موجود ہیں۔(جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۹۸) الحق لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۰) وہ سب سے زیادہ سیدھی راہ بتلاتا ہے۔یہ قرآن اُس سیدھی راہ کی ہدایت دیتا ہے جس میں ذرا بھی نہیں اور انسانی سرشت سے بالکل مطابقت رکھتی ہے اور در حقیقت قرآن کی خوبیوں میں سے یہ ایک بڑی خوبی ہے کہ وہ ایک کامل دائرہ کی طرح بنی آدم