تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 357
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۵۷ سورة يونس کے ساتھ ہے: وَلَمْ يَكُن لَّهُ وَلِي مِنَ الثَّالِ (بنی اسرائیل : ۱۱۲) یہ بالکل سچی بات ہے کہ خدا تعالیٰ تھرک کر کسی کو ولی نہیں بناتا بلکہ محض اپنے فضل اور عنایت سے اپنا مقرب بنا لیتا ہے اس کو کسی کی کوئی حاجت نہیں ہے اس ولایت اور قرب کا فائدہ بھی اسی کو پہنچتا ہے۔۔۔۔یا درکھو اللہ تعالیٰ کا احتبا اور اصطفا فطرتی جو ہر سے ہوتا ہے۔ممکن ہے گذشتہ زندگی میں وہ کوئی صغائر یا کبائر رکھتا ہولیکن جب اللہ تعالیٰ سے اس کا سچا تعلق ہو جاوے تو وہ کل خطائیں بخش دیتا ہے اور پھر اس کو کبھی شرمندہ نہیں کرتا نہ اس دنیا میں اور نہ آخرت میں۔یہ کس قدر احسان اللہ تعالیٰ کا ہے کہ جب وہ ایک دفعہ در گذر کرتا اور عفوفر ماتا ہے پھر اس کا کبھی ذکر ہی نہیں کرتا اس کی پردہ پوشی فرماتا ہے پھر با وجود ایسے احسانوں اور فضلوں کے بھی اگر وہ منافقانہ زندگی بسر کرے تو پھر سخت بد قسمتی اور شامت ہے۔برکات اور فیوض الہی کے حصول کے واسطے دل کی صفائی کی بھی بہت بڑی ضرورت ہے جب تک دل صاف نہ ہو کچھ نہیں چاہیے کہ جب اللہ تعالیٰ دل پر نظر ڈالے تو اس کے کسی حصہ یا کسی گوشہ میں کوئی شعبہ نفاق کا نہ ہو۔جب یہ حالت ہو تو پھر الہی نظر کے ساتھ تجلیات آتی ہیں اور معاملہ صاف ہو جاتا ہے۔اس کے لئے ایسا وفادار اور صادق ہونا چاہیے جیسے ابراہیم علیہ السلام نے اپنا صدق دکھایا یا جس طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نمونہ دکھایا۔جب انسان اس نمونہ پر قدم مارتا ہے تو وہ با برکت آدمی ہو جاتا ہے پھر دنیا کی زندگی میں کوئی ذلت نہیں اُٹھاتا اور نہ تنگی رزق کی مشکلات میں مبتلا ہوتا ہے بلکہ اس پر خدا تعالیٰ کے فضل و احسان کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور مستجاب الدعوات ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ اس کو لعنتی زندگی سے ہلاک نہیں کرتا بلکہ اس کا خاتمہ بالخیر کرتا ہے۔مختصر یہ کہ جو خدا تعالیٰ سے سچا اور کامل تعلق رکھتا ہو تو خدا تعالیٰ اس کی ساری مراد میں پوری کر دیتا ہے اسے نامراد نہیں رکھتا۔الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورمحه ۱۰ ؍ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۵) تو بہ کرتے رہو، استغفار کرو، دعا سے ہر وقت کام لو۔ولی کیا ہوتے ہیں؟ یہ صفات تو اولیا کے ہوتے ہیں۔ان کی آنکھ، ہاتھ ، پاؤں غرض کوئی عضو ہو، منشاء الہی کے خلاف حرکت نہیں کرتے۔خدا کی عظمت کا بوجھ ان پر ایسا ہوتا ہے کہ وہ خدا کی زیارت کے بغیر ایک جگہ سے دوسری جگہ نہیں جا سکتے۔پس تم بھی کوشش کرو۔خدا بخیل نہیں ہر کہ عارف تر است ترساں تر احکام جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰؍ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۹)