تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 290 of 467

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 290

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۹۰ سورة الانفال میں مرنے کے لیے تیار ہو گیا، انہوں نے بیعت کی حقیقت کو ظاہر کر دیا اور اپنے عمل سے اس کا نمونہ دکھا دیا۔( بدر جلد نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ء صفحه ۲) کیا کوئی اس قوم کی نسبت خیال کر سکتا تھا کہ یہ قوم باہم متحد ہوگی اور خدا تعالیٰ سے ایسا قوی تعلق پیدا کریں گے کہ باوجود یکہ یہ فرعون سیرت ہیں لیکن اس کی اطاعت میں ایسے محو اور فنا ہوں گے کہ جان عزیز کو بھی اس کی راہ میں دے دیں گے غور کرو کہ کیا یہ آسان امر تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ عظیم الشان کامیابی ہے۔ایک ایسی قوم میں ایسی محبت الہی کا پیدا کر دینا کہ وہ مرنے کو تیار ہو جائیں خود آپ کی اعلیٰ درجہ کی قوت قدسی کو ظاہر کرتا ہے۔الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ /اگست ۱۹۰۵ صفحه ۳)