تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 271
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۷۱ سورة الانفال کی آنکھ پر اس کا اثر نہ پہنچا ہو اور وہ سب اندھوں کی طرح ہو گئے اور ایسی سراسیمگی اور پریشانی ان میں پیدا ہو گئی کہ مدہوشوں کی طرح بھاگنا شروع کیا۔اسی معجزہ کی طرف اللہ جل شانہ اس آیت میں اشارہ فرماتا ہے: وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ ری یعنی جب تو نے اس مٹھی کو پھینکا وہ تو نے نہیں پھینکا بلکہ خدا تعالیٰ نے پھینکا یعنی در پردہ الہی طاقت کام کر گئی ، انسانی طاقت کا یہ کام نہ تھا۔آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۵) یادر ہے کہ جیسا کہ خدا تعالیٰ کے دو ہاتھ جلالی و جمالی ہیں۔اسی نمونہ پر چونکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اللہ جل شانہ کے مظہر اتم ہیں۔لہذا خدا تعالیٰ نے آپ کو بھی وہ دونوں ہاتھ رحمت اور شوکت کے عطا فرمائے۔جمالی ہاتھ کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے کہ قرآن شریف میں ہے : وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً للعلمينَ (الانبياء : ۱۰۸) یعنی ہم نے تمام دنیا پر رحمت کر کے تجھے بھیجا ہے اور جلالی ہاتھ کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے : وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَفى - (ضمیمہ تحفہ گولڑو یه روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۶۸ حاشیه واربعین نمبر ۳، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۲۱ حاشیه ) اہل اللہ قرب الہی میں ایسے مقام پر جا پہنچتے ہیں جبکہ ربانی رنگ بشریت کے رنگ و بو کو بتمام و کمال اپنے رنگ کے نیچے متواری کر لیتا ہے اور جس طرح آگ لوہے کو اپنے نیچے ایسا چھپا لیتی ہے کہ ظاہر میں بجز آگ کے اور کچھ نظر ہی نہیں آتا اور ظلی طور پر وہ صفات الہیہ کا رنگ اپنے اندر پیدا کرتا ہے اس وقت اس سے ہدوں دعا و التماس ایسے افعال صادر ہوتے ہیں جو اپنے اندر الوہیت کے خواص رکھتے ہیں اور وہ ایسی باتیں منہ سے نکالتے ہیں جو جس طرح کہتے ہیں اسی طرح ہو جاتی ہیں۔قرآن کریم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ اور زبان سے ایسے امور کے صدور کی بصراحت بحث ہے جیسا کہ وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ الله رفی - رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحه ۱۴۱) ذلِكُمْ وَاَنَّ اللهَ مُوْهِن كَيْدِ الْكَفِرِينَ۔خدا تعالیٰ کا فروں کے مکر کوست کر دے گا اور ان کو مغلوب اور ذلیل کر کے دکھلائے گا۔( براہینِ احمد یہ چہار قصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۱۶ حاشیه در حاشیہ نمبر ۳) وَ لَوْ عَلِمَ اللهُ فِيهِمْ خَيْرًا لاَسْمَعَهُمْ وَ لَوْ اَسْمَعَهُمْ لَتَوَلَّوا وَهُمْ