تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳) — Page 431
۴۳۱ تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سورة النساء تھیں تو مجملہ ان تہمتوں کے یہ بھی یہود کی ایک تہمت تھی کہ وہ حضرت عیسی کے رفع روحانی کے منکر تھے اور اس طور سے نعوذ باللہ ان کو کافر ٹھہراتے تھے۔پس قرآن شریف کا فرض تھا کہ اس تہمت سے اُن کو بری کرتا۔سو اگر ان آیتوں میں اس نے حضرت عیسی کو اس تہمت سے بری نہیں کیا تو قرآن شریف میں سے اور ایسی آیتیں پیش کرنی چاہئیں جن میں اس نے اس تہمت سے حضرت عیسی کو بری کر دیا ہے۔(ضمیمه بر این احمدیہ حصہ پایم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۴۰ حاشیه ) خدا تعالیٰ کے اس کلام سے کہ بَلْ زَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ یہ معنی نکالنا کہ حضرت عیسی مع جسم عصری دوسرے آسمان پر حضرت بیٹی کے پاس جا بیٹھے کس قدر نا نہیں اور نادانی ہے۔کیا خدائے عزوجل دوسرے آسمان پر بیٹھا ہوا ہے اور کیا قرآن میں رفع الی اللہ کے معنی کسی اور محل میں بھی یہ آئے ہیں کہ آسمان پر مع جسم عنصری اُٹھا لینا اور کیا قرآن شریف میں اس کی کوئی نظیر ہے کہ جسم عنصری بھی آسمان کی طرف اُٹھایا جاتا ہے؟ اور اس آیت کے مشابہ دوسری آیت بھی قرآن شریف میں موجود ہے اور وہ یہ کہ يَايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْنَةُ ارْجِعِى إلى رَبَّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيّةً (الفجر : ۲۹،۲۸)۔پس کیا اس کے معنی یہ ہیں کہ اے نفس مطمئنہ مع جسم عصری دوسرے آسمان پر چلا جا! اور خدا تعالیٰ قرآن شریف میں بلعم باعور کی نسبت فرماتا ہے کہ ہم نے اپنی طرف اُس کا رفع چاہا مگر وہ زمین کی طرف جھک گیا۔کیا اس آیت کے بھی یہی معنے ہیں کہ خدا تعالیٰ بلعم باعور کو مع جسم عصری آسمان پر اُٹھانا چاہتا تھا مگر بعلم نے زمین پر رہنا ہی پسند کیا۔افسوس کس قدر قرآن شریف کی تحریف کی جاتی ہے۔یہ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ قرآن شریف میں مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوہ موجود ہے اس سے ثابت ہے کہ حضرت عیسی آسمان پر اُٹھائے گئے ہیں۔مگر ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ کسی شخص کا نہ مقتول ہونا نہ مصلوب ہونا اس بات کو مستلزم نہیں کہ وہ مع جسم عصری آسمان پر اُٹھایا گیا ہو۔اگلی آیت میں صریح یہ لفظ موجود ہیں کہ لكن شُبّه لَهُمْ یعنی یہودی قتل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔مگر اُن کو شبہ میں ڈالا گیا کہ ہم نے قتل کر دیا ہے۔پس شبہ میں ڈالنے کے لئے اس بات کی کیا ضرورت تھی کہ کسی اور مومن کو مصلوب کر کے لعنتی بنایا جائے۔یا خود یہودیوں میں سے کسی کو حضرت عیسی کی شکل بنا کر صلیب پر چڑھایا جاوے۔کیونکہ اس صورت میں ایسا شخص اپنے تئیں حضرت عیسی کا دشمن ظاہر کر کے اور اپنے اہل وعیال کے پتے اور نشان دے کر ایک دم میں مخلصی حاصل کر سکتا تھا اور کہ سکتا تھا کہ میسی نے جادو سے مجھے اپنی شکل پر بنادیا ہے یہ کس قدر مجنونانہ تو ہمات ہیں۔کیوں لیکن شُبه لَهُمْ کے معنی یہ نہیں کرتے کہ حضرت عیسی صلیب پر فوت