تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 367 of 482

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳) — Page 367

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سورة النساء اور تمام مومنوں کا کیا حرج ہے۔ہاں اگر یہ فرض کر لیں کہ نجات کے لیے رفع جسمانی شرط ہے تو نعوذ باللہ ماننا پڑتا ہے کہ بجر مسیح تمام انبیاء نجات سے محروم ہیں اور اگر رفع جسمانی کونجات اور ایمان اور نیک بختی اور مراتب قرب سے کچھ بھی تعلق نہیں جیسا کہ فی الواقع یہی سچ ہے تو قرآن کے لفظ رفع کو اصل مقصد اور مراد سے پھیر کر اور اس کی ان نزول سے لا پرواہ ہو کر خود بخو در فع جسمانی مراد لے لینا کس قدر گمراہی ہے قرآن شریف میں تو یہ بھی ہے کہ خدا تعالیٰ نے بلغم کا رفع کرنا چاہا تھا لیکن وہ زمین کی طرف جھک گیا تو کیا اس جگہ بھی یہ کہو گے کہ اللہ تعالی کا ارادہ تھا کہ بلم کو جسم عنصری آسمان پر اٹھا وے سو ہر ایک شخص یا در کھے اور بے ایمانی کی راہ کو اختیار نہ کرے کہ قرآن شریف میں ہر ایک جگہ رفع سے مرا در فع روحانی ہے۔(کتاب البریه، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۲۷ تا ۷ ۲۳ حاشیه ) یہ کس کو معلوم تھا کہ مرہم عیسی کا نسخہ صد باطبی کتابوں میں لکھا ہوا پیدا ہو جائے گا اس بات کی کس کو خبر تھی کہ بدھ مذہب کی پرانی کتابوں سے یہ ثبوت مل جائے گا کہ حضرت عیسی علیہ السلام بلا دشام کے یہودیوں سے نومید ہو کر ہندوستان اور کشمیر اور تبت کی طرف آئے تھے۔یہ بات کون جانتا تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی کشمیر میں قبر ہے کیا انسان کی طاقت میں تھا کہ ان تمام باتوں کو اپنے زور سے پیدا کر سکتا۔اب یہ واقعات اس طرح سے عیسائی مذہب کو مٹاتے ہیں جیسا کہ دن چڑھ جانے سے رات مٹ جاتی ہے اس واقعہ کے ثابت ہونے سے عیسائی مذہب کو وہ صدمہ پہنچتا ہے جو اس چھت کو پہنچ سکتا ہے جس کا تمام بوجھ ایک شہتیر پر تھا شہتیر ٹوٹا اور چھت گری۔پس اسی طرح اس واقعہ کے ثبوت سے عیسائی مذہب کا خاتمہ ہے خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے۔انہی قدرتوں سے وہ پہنچانا گیا ہے۔دیکھو کیسے عمدہ معنے اس آیت کے ثابت ہوئے کہ مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ یعنی قتل کرنا اور صلیب سے مسیح کا مارنا سب جھوٹ ہے اصل بات یہ ہے کہ ان لوگوں کو دھو کہ لگا ہے اور مسیح خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق صلیب سے بچ کر نکل گیا۔اور اگر انجیل کوغور سے دیکھا جائے تو انجیل بھی یہی گواہی دیتی ہے کیا مسیح کی تمام رات کی دردمندانہ دعا رد ہوسکتی تھی۔کیا مسیح کا یہ کہنا کہ میں یونس کی طرح تین دن قبر میں رہوں گا اس کے یہ معنے ہو سکتے ہیں کہ وہ مردہ قبر میں رہا۔کیا یونس مچھلی کے پیٹ میں تین دن مرا ر ہا تھا۔کیا پیلاطوس کی بیوی کے خواب سے خدا کا یہ منشاء نہیں معلوم ہوتا کہ مسیح کو صلیب سے بچا لے۔ایسا ہی مسیح کا جمعہ کی آخری گھڑی صلیب پر چڑھائے جانا اور شام سے پہلے اتارے جانا اور رسم قدیم کے موافق تین دن تک صلیب پر نہ رہنا اور ہڈی نہ توڑے جانا اور خون کا نکلنا کیا یہ تمام وہ