تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 433 of 481

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲) — Page 433

۴۳۳ سورة البقرة تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام درویشانہ طور پر اور اس ملک میں پہنچ کر دعوت اسلام کریں جس کا نتیجہ یہ ہو کہ اُن کے بابرکت وعظ سے کئی کروڑ مسلمان اس زمین میں پیدا ہو جائیں اور پھر ٹاٹ پوش درویشوں کے رنگ میں ہندوستان میں آئیں اور بہت سے حصہ آریہ ورت کو اسلام سے مشرف کر دیں اور یورپ کی حدود تک لا إِلهَ إِلَّا الله کی آواز پہنچادیں؟ تم ایمانا کہو! کہ کیا یہ کام اُن لوگوں کا ہے جو جبراً مسلمان کئے جاتے ہیں جن کا دل کافر اور زبان مومن ہوتی ہے؟ نہیں! بلکہ یہ اُن لوگوں کے کام ہیں جن کے دل نور ایمان سے بھر جاتے ہیں اور جن کے (پیغام صلح ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۶۹،۴۶۸) دلوں میں خدا ہی خدا ہوتا ہے۔قرآن شریف میں ہرگز ہرگز جبر کی تعلیم نہیں ہے۔(جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۶۲) یا درکھو! مہدی کی نسبت جو حدیثیں ہیں جن میں لکھا ہے کہ وہ جنگ کرے گا اور خونریزی کرے گا۔ان کی نسبت خودان مولویوں نے لکھ دیا ہے کہ بہت سی حدیثیں ان میں موضوع ہیں اور قریباً سب کی سب مجروح ہیں۔ہمارا یہ مذہب نہیں ہے کہ مہدی آئے گا تو خون کرتا پھرے گا وہ دین کیا ہوا جس میں سوائے جنگ اور جدال کے اور کچھ نہ ہو۔جہاد کے مسئلہ کو بھی ان ناواقفوں نے نہیں سمجھا۔قرآن شریف تو کہتا ہے : لا اكراة في الدين تو کیا اگر مہدی آکر لڑائیاں کرے گا تو اِکرَاهَ فِي الدِّینِ جائز ہوگا اور قرآن شریف کے اس حکم کی بے حرمتی ہوگی۔اُس کے آنے کی غرض تو یہ ہے کہ وہ اسلام کو زندہ کرے یا یہ کہ اس کی تو ہین کرے۔اگر دین میں لڑائیاں ہی ضروری ہوتی ہیں تو پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۱۳ برس تک مکہ میں رہ کر کیوں نہ لڑے؟ ہر قسم کی تکلیف اُٹھاتے رہے اور پھر بھی آپ نے ابتداء نہیں کی اور ہمارا مذہب ہے کہ جبراً مسلمان ہر اور کرنے کے واسطے لڑائیاں ہر گز نہیں کی ہیں بلکہ وہ لڑائیاں خدا تعالیٰ کا ایک عذاب تھا اُن لوگوں کے لئے جنہوں نے آپ کو سخت تکالیف دی تھیں اور مسلمانوں کا تعاقب کیا اور اُن کو تنگ کیا تھا۔پس یہ ہر گز صحیح نہیں ہے کہ اسلام تلوار دکھاتا ہے، اسلام تو قرآن اور ہدایت پیش کرتا ہے۔وہ مسلح اور امن لے کر آیا ہے اور دنیا میں کوئی ایسا مذ ہب نہیں جو اسلام کی طرح صلح پھیلاتا ہو۔پس یہ غلط ہے کہ مہدی جنگ کرے گا ہمارا یہ مذہب ہرگز نہیں۔بھلا اگر تلوار مار کر لوگوں کو ہلاک کر دیا اور اُن کے املاک لوٹ لئے تو اس سے فائدہ کیا ہوا؟ جس مہدی ہونے کا ہمارا دعویٰ ہے یہ تو قرآن شریف سے ثابت ہے جیسے موسوی سلسلہ مسیح پر آ کر ختم ہوا اسی طرح خدا تعالیٰ نے ایک خاص مناسبت کی وجہ سے اس سلسلہ کو بھی ایک محمدی صحیح پر ختم کیا ہے اور مہدی نام اس کا اس لئے رکھا ہے کہ وہ براہ راست خدا تعالیٰ سے ہدایت پائے گا اور ایسے وقت میں آئے گا جبکہ دنیا