تفسیر کبیر (جلد ۹) — Page 46
مَّسْحُوْرًا۰۰۹اُنْظُرْ كَيْفَ ضَرَبُوْا لَكَ الْاَمْثَالَ فَضَلُّوْا فَلَا یہ تیرے متعلق کیسی کیسی باتیں بناتے ہیں اور وہ گمراہ ہو چکے ہیں يَسْتَطِيْعُوْنَ۠ سَبِيْلًاؒ۰۰۱۰ پس ان کو کوئی (صحیح بات کہنے کا) رستہ نہیں ملتا۔حلّ لُغَات۔اَلْکَنْزُ۔اَلْکَنْزُ اَلْمَالُ الْمَدْفُوْنُ فِیْ الْاَرْضِ۔کَنْز اس مال کو کہتے ہیں جو زمین میں مدفون ہو۔وَقِیْلَ اِسْمٌ لِلْمَالِ اِذَا اُحْرِزَفِیْ وِعَائٍ اور بعض ماہرین لُغت کہتے ہیں کہ کنز اُس مال کو کہتے ہیں جو کسی تھیلے وغیرہ میں جمع کیا گیا ہو۔نیز اس کے معنے ہیں اَلذَّھَبُ : سونا اَلْفِضَّۃُ : چاندی۔مَایُحْرَزُ فِیْہِ الْمَالُ کَالْمَخْزَنِ وَالصَّنْدُوْقِ صندوق یا اور ایسی اشیاء جن میں روپیہ وغیرہ محفوظ کیا جاتا ہے۔(اقرب) مَسْحُوْر مسحور سَحَرَ سے اسم مفعول کا صیغہ ہے اور سَحَرَہٗ کے معنے ہیں عَمِلَ لَہُ السِّحْرَ وَ خَدَعَہٗ۔اُس پر جادو کیا اور اُس کو دھوکا دیا اور سَحَرَ عَنْہُ کے معنے ہیں تَبَا عَدَ۔دور ہوگیا اور جب سَحَرَ فُلَانًا عَنِ الْاَمْرِ کہیں تو اس کے معنے ہوںگے صَرَفَہٗ اُس کو کسی بات سے روکے رکھا۔( اقرب) مفردات میں ہے کہ سِحْر غذا کو بھی کہتے ہیں ( مفردات )پس مَسْحُوْر کے معنے ہوںگے ( ۱) جادو کیا ہوا (۲) دور کیا ہوا (۳) وہ شخص جس کو رشوت اور کھانےکے لئے غذا دی گئی ہو۔تفسیر۔فرماتا ہے۔وہ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ اس رسول کو کیا ہو گیا کہ یہ کھانابھی کھاتا ہے اور بازاروں میں بھی چلتا پھرتا ہے۔کیوں نہ اس پر کوئی فرشتہ اُترا۔جو اس کے ساتھ مل کر لوگوں کو ہوشیار کرتا پھرتا۔یہ اکیلا کیوں ہے یا اس پر کوئی خزانہ کیوں نہ اُترا۔یا اس کے ساتھ کوئی باغ کیوں نہ ہوا۔جس میں سے یہ پھل کھاتا اور ظالم کہتے ہیں کہ اے مسلمانو !تم تو ایک ایسے انسان کے پیچھے چلتے ہو جس کو کھانا کھلایا جاتا ہے۔فرماتا ہے۔دیکھو یہ تیرے متعلق کیسی بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں یعنی کبھی تو یہ اعتراض کرتے ہیں کہ یہ کیسا رسول ہے جو ہماری طرح کھانا کھاتا اور بازاروں میں چلتا پھرتا ہے اور کبھی یہ کہتے ہیں کہ اگر یہ سچا رسول ہوتا تو کسی بہت بڑے باغ کا مالک ہوتا اور اس میں سے خوب پھل کھاتا پھر بے شک ہم ایمان لے آتے۔حالانکہ اگر کھانا کھانا نبوت کے منافی ہے تو پھل اور میوے کھانا کسی نبی کی صداقت کا ثبوت کس طرح ہو گیا ؟ مگر چونکہ وہ کسی معقول