تفسیر کبیر (جلد ۹)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 244 of 704

تفسیر کبیر (جلد ۹) — Page 244

نہیں سکتا۔پس اے ہمارے رسولؐ! خدائے واحد کی تبلیغ کرتاچلا جا۔اورسب سے پہلے اپنی قوم کو تبلیغ کر۔اورجو ایمان لائیں ان کی تربیت کر اورجونافرمانی کریں اُن سے برأت ظاہر کر اورعزیز و رحیم خدا پر توکل کر۔وہ تجھے دیکھتا ہے اورتجھ کو طاقتور بنانے والا ہے۔عنقریب مسلمانوں کا بکھرے ہوئے ہونا دورہوجائے گا۔اوروہ ایسی جگہ پر جائیں گے جہاں اُنہیں اکٹھارہنے کاموقعہ ملے گا۔اوروہ خدائے واحد کی عبادت آزادی سے کریں گے۔کیونکہ وہ فریادیں سننے والا ہے۔شیطان توان لوگوںپر اُترتے ہیں جوجھوٹے اورگنہگار ہو ں۔وہ آسمانی باتیں سننے کے لئے کان رکھتے ہیں اوران میں سے اکثر جھوٹے ہیں۔اورشعراء کی پیروی آوار ہ گرد لوگ کرتے ہیں۔جنہیں صرف زبان کا چسکہ ہوتا ہے۔عمل نہ اُستاد کریں نہ شاگرد۔لیکن مومن توعبادت گذار اورسچ کے مبلّغ ہوتے ہیں۔وہ سچ کی وجہ سے تکلیفیں بھگتتے ہیں اورمجبورہوکر جواباً ہاتھ اُٹھاتے ہیں۔لیکن ان کے سچاہونے کی دلیل یہ ہوتی ہے کہ کمزور ہوتے ہوئے وہ اپنے دشمنوں پر غالب آجاتے ہیں۔(آیت ۲۱۱تا۲۲۸)