تفسیر کبیر (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 421 of 723

تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 421

ہم نے ہی اس کو نازل کیا ہے اور ہم نے اس پر عمل کرنا لوگوں کے لئے فرض قرار دیا ہے۔قرآن کریم میں عام طور پر مختلف آیات اور سوَر کے متعلق یہ تو آتا ہے کہ ہم نے ان کو نازل کیا ہے مگر اس کے ساتھ ان الفاظ کی زیادتی نہیں کی جاتی کہ ہم نے ان پر عمل کرنا لوگوں کے لئے فرض قرار دیا ہے مگر یہاںفَرَضْنٰھَا کے الفاظ خاص طور پر بڑھائے گئے ہیں اور چونکہ قرآن کریم سارے کا سارا ہی فرض ہے جیسا کہ ایک دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِنَّ الَّذِيْ فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْاٰنَ لَرَآدُّكَ اِلٰى مَعَادٍ ( القصص:۸۶ ) یعنی وہ خدا جس نے تجھ پر قرآن فرض کیا ہے اپنی ذات کی قسم کھا کر کہتا ہے کہ وہ تجھے اس مقام کی طرف ضرور لوٹاکرلے آئےگا جس کی طرف لوگ بار بار لوٹ کر آتے ہیں یعنی مکّہ مکرمہ۔اس لئے سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہاں اَنْزَلْنٰھَا کے بعدفَرَضْنٰھَا کے الفاظ کیوں بڑھائے گئے ہیں۔سو یاد رکھنا چاہیے کہ اس جگہ فرض کے معنے احکام کو واجب کرنےکے نہیں بلکہ تاکید کرنے کے ہیں۔چنانچہ گذشتہ مفسرین میں سے بھی بعض نے اس کے معنے اَلْزَمْنٰکُمُ الْعَمَلَ بِھَا کے لئے ہیں ( تفسیر فتح البیان زیر آیت ھٰذا ) یعنی ہم نے اس پر عمل کرنا تمہارے لئے لازم کر دیا ہے۔پس سُوْرَۃٌ اَنْزَلْنٰھَا وَفَرَضْنٰھَا کہہ کر اس امر کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ یہ ایک نہایت ہی اہمیت رکھنے والی سورۃ ہے۔اس میں ایک اعلیٰ درجہ کا اخلاقی اور روحانی ضابطۂ حیات بنی نوع انسان کے سامنے پیش کیا گیا ہے جس پر عمل کرنے والا دنیا میں بھی عزت پاتا ہے اور خدا تعالیٰ کے حضور بھی اُسے ایک بلند روحانی مقام حاصل ہو جاتا ہے۔اور پھر اس سورۃ کو ہم نے اس تاکید کے ساتھ اتارا ہے کہ اس کی تعلیم پر تم ہمیشہ عمل کرو اور اسے کبھی اپنی آنکھوں سے اوجھل نہ ہونے دو کیونکہ اس میں سارے کے سارے احکام ایسے ہیں جو بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کیساتھ تعلق رکھنے والے ہیں اور جن میں سے کسی ایک کوبھی نظر انداز کرنا اپنی ہلاکت اور بر بادی کو مول لینا ہے۔پس اس کی اہمیت اور عظمت کبھی بھی فراموش نہیں کرنی چاہیے۔اَلزَّانِيَةُ وَ الزَّانِيْ فَاجْلِدُوْا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةَ زانیہ عورت اور زانی مرد ( اگر ان پر الزام ثابت ہو جائے ) تو ان میں سے ہرا یک کو سو کوڑے لگائو اور اگر جَلْدَةٍ١۪ وَّ لَا تَاْخُذْكُمْ بِهِمَا رَاْفَةٌ فِيْ دِيْنِ اللّٰهِ اِنْ تم اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتے ہو تو اللہ کے حکم کے بجالانے میں ان دونوں قسم