تفسیر کبیر (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 38 of 723

تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 38

پید اہوئے اور پانی کے وجود سے آگے زندگی کاوجود پیدا ہو ا۔(دی نیچر آف دی یونیورس مصنفہ فریڈہائل صفحہ ۶۹ تا صفحہ ۹۰ودی یونیورسٹی سرویڈ مصنفہ ہیر لڈ رچرڈس صفحہ ۹۴ تا ۱۰۹) اللہ تعالیٰ انہی حقائق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ کیا اس نظارہ کو دیکھ کر یہ ایمان نہیں لاتے آخر دنیاکیوںباربار پیدا کی جارہی ہے۔کیوں زندگی پید اکرنے کے لئے بادلوں سے پانی اتارا جاتاہے۔دنیا کابار بار پیداکرنااور بادلوںسے متواتر پانی کااترنا اور اس سے زندگی کاپیدا ہونا بتاتاہے کہ یہ دنیا بلاوجہ نہیں پید اہوئی اس کوکسی بڑی غر ض کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور اس غرض کوپوراکرنے کے لئے روحانی پانی کاآسمان سے اترتے رہنا بھی ضروری ہےتا کہ ہرطبقہ کے لوگ اپنی روحانی زندگی کے لئے اس سے سامان حاصل کرتے رہیں۔وَ جَعَلْنَا فِي الْاَرْضِ رَوَاسِيَ اَنْ تَمِيْدَ بِهِمْ١۪ وَ جَعَلْنَا اورہم نے زمین میںپہاڑ بنائے تاایسا نہ ہوکہ وہ( یعنی زمین) ان (یعنی اہل زمین) سمیت شدید زلزلہ میںمبتلاہوجائے فِيْهَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّهُمْ يَهْتَدُوْنَ۰۰۳۲ اور ہم نے زمین میںکھلے کھلے راستے بھی بنائے تاکہ یہ لوگ ان کے ذریعہ سے( مختلف مقامات تک) پہنچیں۔حلّ لُغَات۔رَوَاسِیَ۔رَوَاسِیَکے معنے ہیں اَلْجِبَالُ الثَّوَابِتُ الرَّوَاسِخُ مضبوط پہاڑ (اقرب ) تَمِیْدَ۔تَمِیْدُ مَادَ سے مضارع مونث غائب کا صیغہ ہے اور مَادَ الشَّیْءُ یَمِیْدُ کے معنے ہیں تَحَرَّکَ وَ زَاغَ اس نے حرکت کی اور ٹیڑھاہوگیا۔اور مَادَتْ بِہٖ الْاَرْضُ کے معنے ہیں دَارَتْ۔زمین نے اس کے سمیت چکر کھایا (اقرب) مفردات میں ہے اَلْمَیْدُ اِضْطِرَابُ الشَّیْءِ الْعَظِیْمِ یعنی بڑی چیز کاحرکت کرنا اور ہلنا مَیْد کہلاتاہے جیسے زمین بعض اوقات ہلتی ہے اسی طرح بعض ماہرین لغت کہتے ہیں کہ مَادَنِیْ یَمِیْدُ نِیْ اور اس کے معنے ہوتے ہیںاَطْعَمَنِیْ یعنی مجھے کھاناکھلایا۔(مفردات ) فجاج۔فِـجَاجٌ اَلْفَجُّ کی جمع ہےاور اَ لْفَجُّ کے معنے ہیں اَلطَّرِیْقُ الْوَاسِعُ الْوَاضِحُ بَیْنَ جَبَلَیْنِ دوپہاڑ وں کے درمیان کا کھلااور واضح راستہ (اقرب) تفسیر۔فرماتا ہے ہم نے زمین میںپہاڑ بنائے ہیںتاکہ وہ انسانوں سمیت تہ وبالا نہ ہوجائے یعنی پہاڑوں کی غرض یہ ہے کہ زمین اپنی تمکنت کی حالت پر قائم رہے کیونکہ علم طبقات الارض سے ثابت ہے کہ زمین