تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 13
کے پیر ہوتے تھے مکہ ادھر ہی ہوجاتا تھا(سب تو وڈی جنم ساکھی گرو نانک دیو جی بھائی بالا والی مترجم بھائی دیا رام) غرض یہ مضحکہ خیز باتیں تھیں جن کے فریب میںان کی اولاد آگئی اور جب انہوں نے یہ کہا کہ جس طر ح پہلے رسول آیتیں لاتے تھے موجودہ رسول بھی لائے تو ان کامطلب یہ تھا کہ جس طرح پہلے رسولوں کے مرنے کے بعد ہم نے ان کے معجزات کے متعلق کہانیاںبنالی تھیں ہماری کہانیوںکے مطابق نشان لائو۔حالانکہ وہ رسول خداکے رسول تھے ان کافروںکے رسول نہیںتھے اور خدا تعالیٰ اپنی سنت آپ نہیںتوڑا کرتا۔کیا کوئی احمق سے احمق بادشاہ بھی لوگوں نے دیکھا ہے جو اپنا قانون خود توڑنے لگ جائے ؟ مَاۤ اٰمَنَتْ قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْيَةٍ اَهْلَكْنٰهَا١ۚ اَفَهُمْ يُؤْمِنُوْنَ۰۰۷ ان سے پہلی بستیوں میں سے بھی جن کو ہم نے ہلاک کردیا تھاکوئی ایمان نہیںلایاتھا۔تو پھرکیایہ ایمان لے آئیںگے ؟ حلّ لُغَات۔قریۃ۔قَرْیَۃٌ کے معنے شہراور بستی کے ہیںلیکن یہاں قریۃ سے اہل قریہ مراد ہیں یعنی بستی اور شہر کے رہنے والے۔(اقرب) تفسیر۔فرماتا ہے جب پہلی قوموں پر ہلاکت آگئی تو کیا وہ لوگ ایمان لائے تھے۔اب ان لوگوں کا بھی عذاب قریب ہے پھر یہ کس طرح ایمان لائیںگے۔قرآن کریم نے ایک دوسرے مقام پراس امر کی وضاحت فرمائی ہے کہ صرف یونس ؑ کی قوم ایسی تھی جو عذاب کے آثار دیکھنے کے بعد ایمان لے آئی اور اللہ تعالیٰ نے اسے اپنی برکات سے نوازا۔اس کے علاوہ اور کوئی قوم ایسی نہیںگذری جس نے عذاب کے آثار دیکھ کر اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کیا ہو۔اور وقت کے نبی پر ایمان لے آئی ہو۔چنانچہ وہ فرماتا ہے فَلَوْ لَا كَانَتْ قَرْيَةٌ اٰمَنَتْ فَنَفَعَهَاۤ اِيْمَانُهَاۤ اِلَّا قَوْمَ يُوْنُسَ١ؕ لَمَّاۤ اٰمَنُوْا كَشَفْنَا عَنْهُمْ عَذَابَ الْخِزْيِ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَ مَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِيْنٍ(یونس:۹۹) یعنی یونسؑ کی قوم کے سوا کیوں کوئی اور قوم ایسی نہ ہوئی جو ایمان لاتی تو اس کاایمان لانا اسے نفع دیتا صرف یونسؑ کی قوم ایسی تھی کہ جب وہ ایمان لائی تو ہم نے دنیامیںاس سے رسواکن عذاب دور کردیا اور ان لوگو ں کو ایک لمبے عرصہ تک فائدہ پہنچایا۔قرآن کریم کے یہ الفاظ صاف بتاتے ہیںکہ ان میںصرف ماضی کے ایک واقعہ کا ہی ذکر نہیںکیاگیا بلکہ اس خواہش کابھی اظہار کیاگیاہے کہ کیوں یونس ؑ کی قوم کی طرح اور اقوام بھی نہ ہوئیںجو ایمان لاکر نجات حاصل کرتیں۔گویااللہ تعالیٰ کی طرف سے توبہ کا دروازہ