تفسیر کبیر (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 120 of 723

تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 120

( وَ يَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًاسے وَعَدَهَا اللّٰهُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِيْرُ تک آیت ۷۲تا ۷۳) پھر بتا یا کہ خدا تعالیٰ کی نصرت کے مقابلہ میں وہی سابق کا منصور مذہب بالکل بے کار ہو کر رہ جاتا ہے اور خدائی آواز جس نئے وجو د کے حق میں اُٹھتی ہے وہی جیتتا ہے۔(يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌسےوَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ تک آیت ۷۴ تا ۷۷) اس وقت چونکہ محمدؐ رسول اللہ وہ موعود وجود ہیں۔اس لئے خدا تعالیٰ کی مدد ان کو حاصل ہوگی پس ان کے پیرؤں کوان کی پوری اطاعت کرنی چاہیے تا کہ وہ کامیاب ہوں۔انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ سابق پیشگوئیاں بھی ان کے حق میں ہیں اور اُن کا رسول ہی موعود نہیں بلکہ ان کی قوم بھی موعود ہے اور خدا تعالیٰ کی مدد سے وہ کامیاب ہوںگے۔(يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا ارْكَعُوْا وَ اسْجُدُوْا سےفَنِعْمَ الْمَوْلٰى وَ نِعْمَ النَّصِيْرُ تک آیت۷۸ تا ۷۹) بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۰۰۱ (میں )اللہ (تعالیٰ) کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا (اور) بار بار رحم کرنیوالا ہے(پڑھتا ہوں) يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمْ١ۚ اِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ اے لوگو! تم اپنے ربّ کا تقویٰ کر و۔کیونکہ فیصلہ والا زلزلہ عَظِيْمٌ۰۰۲يَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّاۤ بہت بڑی چیز ہے۔جس دن تم اس کو دیکھو گے ہر دودھپلانے والی عورت جس کو دودھ پلا رہی ہوگی اَرْضَعَتْ وَ تَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَ تَرَى اُس کو بھُول جائیگی۔اور ہر حاملہ عورت اپنے حمل کو گِرا دے گی۔اورتُو النَّاسَ سُكٰرٰى وَ مَا هُمْ بِسُكٰرٰى وَ لٰكِنَّ عَذَابَ اللّٰهِ لوگوں کو دیکھے گا کہ وہ بد مستوں کی طرح ہیں۔حالانکہ وہ بد مست نہیں ہونگے لیکن اللہ کا عذاب