تفسیر کبیر (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 467 of 658

تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 467

سُوْرَۃُ طٰہٰ مَکِّیَّۃٌ سورۃ طہ۔یہ سورۃ مکی ہے وَ ھِیَ مَعَ الْبَسْمَلَۃِ مِائَۃٌ وَّ سِتٌّ وَّ ثَلٰثُوْنَ اٰیَۃً وَّ ثَمَانِیَۃُ رُکُوْعَاتٍ اور بسم اللہ کو شامل کرکے اس کی ایک سو چھتیس (۱۳۶) آیات ہیں۔اور آٹھ رکوع ہیں۔سورۃ طہ مکی ہے یہ سورۃ بلااختلاف مکی ہے۔حضرت عبداللہ بن مسعودؓ اسے ابتدائی سورتوں میںسے قرار دیتے ہیں اور فرماتے ہیںکہ سب سے پہلے جو سورتیں میں نے حفظ کیں ان میں سے ایک یہ بھی سورۃ ہے اس کے ساتھ انہوں نے سورئہ بنی اسرائیل ، کہف ،مریم اور انبیا ء کو بھی گنا ہے (بخاری کتاب التفسیر سورۃ الانبیاء ) وہیری نے اسے مکی زندگی کے تیسرے دور یعنی قبل از ہجرت کے سالوں میں شمار کیا ہے(تفسیر القرآن از وہیری) کیونکہ اس میں انبیاء بنو اسرائیل کے ذکر تفصیل سے آئے ہیں روایت اور تاریخ کی موجود گی میں محض انبیا ء کے ذکر کی وجہ سے جو سورئہ مریم میں بھی موجود ہےاور جسے ابتدائی کہا جاتاہے اسے آخری زمانہ کی مکی قرار دینا بہت بڑی جرأت ہے۔ہم اوپر بتاچکے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ جو ابتدائی صحابی ہیںاس سورۃ کو اپنی ابتدائی یاد کی ہوئی سورتوں میں سے قرار دیتے ہیں۔تعلق وترتیب اس سورۃ کا سورئہ مریم سے قریبی تعلق یہ ہے کہ سورۃ مریم کے آخر میںیہ ذکر کیا گیا تھاکہ فَاِنَّمَا يَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِهِ الْمُتَّقِيْنَ وَ تُنْذِرَ بِهٖ قَوْمًا لُّدًّا یعنی یہ کلام تجھ پر تیری زبان میںاس لئے نازل کیا گیا ہے کہ تو آسانی سے اپنے گرد وپیش کےلوگوں کو تبلیغ کر سکے اور وہ تیری بات کو سمجھ سکیں اور شریروں پر حجت تمام ہو۔اسی مضمون کو اس سورۃ کے شروع میں پھیلایا گیاہے اوراس میں حکمت یہ ہے کہ سورئہ مریم اصولی طورپر مسیحیت کے بارہ میںہے جن کا ایک نقطہ مرکزی یہ ہے کہ شریعت لعنت ہے۔اس سورۃ میںاس مرکز ی نقطہ کا رد کیا ہے اور بتایاہے کہ شریعت رحمت ہوتی ہے لعنت نہیں۔وہ بوجھ نہیںہوتی بلکہ انسان کےلئے سہولت پیدا کرتی ہے چنانچہ فرماتا ہےمَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْاٰنَ لِتَشْقٰۤى یعنی قرآن کا نزول تجھے عزت بخشنے اور خدا تعالیٰ کا سپرد کردہ کام آسان کرنے کے لئے ہے تجھے تکلیف اور دکھ میں ڈالنے کے لئے نہیں۔اس لئے لفظاً و معناً ہر قسم کی سہولتیں اس کتاب کے نزول میںمد نظر رکھی گئی ہیں۔زبان تیری اپنی ہے عبارت سلیس ہے مطلب مطابق فطرت و عقل ہے اور عمل آسان