تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 464
محبت اتنی شدید ہوگئی کہ وہ کیلے کی طرح گڑگئی پس کجا انجیل کی محبت کی تعلیم اور کجا قرآن کی محبت کی تعلیم دونوں میں زمین و آسمان کافرق ہے۔غور کرو کہ اس جگہ تھوڑے سے لفظوںمیں خدا تعالیٰ نے کتنا وسیع مضمون بیان کردیاہے اس مضمون کا اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ کے ساتھ یہ جوڑہے کہ (۱)ایمان اور (۲)مناسب حال عمل سے لوگ محبت کرتے ہیں۔ایمان میں چونکہ امن دینے کے معنے پائے جاتے ہیںاس لئے مومن وہ ہے جو لوگوں کےلئے برکات اور امن کا موجب ہو اور عمل صالح کے معنے ہیںایسا عمل جو ضرورت کے مطابق اور مناسب حال ہو پس جس شخص میںیہ دو خوبیاں پائی جائیںگی کہ وہ لوگوں کے لئے امن کاباعث ہوگا اور اس کے تمام اعمال مناسب حال ہوںگے اس سے لوگ لازمی طور پر محبت کریںگے۔(۲) پھر ایمان اور عمل صالح کاایک لازمی نتیجہ یہ بھی پیدا ہوگا کہ اس کے دل میںلوگوں کی محبت پیدا ہوجائے گی۔کیونکہ جو شخص سب سے نیک سلوک کرتاہے لازمی طور پر اس کے دل میںبھی لوگوں کی محبت پیداہوتی ہے۔(۳) اور پھر جو شخص لوگوں سے حسن سلوک کرےگا اور ان کے بوجھوںکوبٹائے گا اور ان کی ترقی میں حصہ لے گا اوران کے دکھوںکو دور کرےگا لازماً اس کی محبت بھی لوگوں کے دلوں میںپیداہوجائےگی۔(۴) اسی طرح جو شخص بنی نوع انسان سے محبت کرتاہے اس کے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت بھی پید اہوجاتی ہے جیسے وہ شخص جو کسی بچہ سے محبت رکھتاہے وہ اس کے ماں باپ سے بھی محبت کرتاہے یہ ناممکن ہے کہ وہ بچے سے محبت کرے اور ماںباپ سے نفرت رکھے۔(۵) پھر جوشخص خدا تعالیٰ کے عیال سے محبت کرتاہے خدا تعالیٰ بھی اس سے محبت کرنے لگ جاتاہے۔غرض ایمان اورعمل صالح کے نتیجہ میں بنی نوع انسان کی محبت دل میں پیدا ہوتی ہے۔اور بنی نوع انسان کی محبت کا لازمی نتیجہ یہ پیدا ہوتاہے کہ لوگ بھی اس سے محبت کرنے لگ جاتے ہیںپھر جو شخص بنی نوع انسان سے محبت کے ساتھ پیش آتاہے اس کے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت بھی پیدا ہوجاتی ہے۔تم یہ کس طرح کرسکتے ہو کہ ایک اچھی کتاب پڑھو تو کتاب سے تو تم محبت کرو اور کتاب لکھنے والے سے محبت نہ کرو۔یا ایک تصویر کو تو تم پسند کرو لیکن مصور کو تم پسند نہ کرو جو شخص بنی نوع انسان سے محبت رکھتاہے اس کی محبت لازمی طورپر خدا تعالیٰ کی طرف منتقل ہوجاتی ہے اور وہ مخلوق کے بعد خالق سے بھی محبت کرنے لگ جاتاہے۔یہی وہ چیز ہے جسے صوفیاء کی اصطلاح میں عشق مجازی کہاجاتاہے یعنی انسانوںکی محبت کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کی محبت کا پیدا ہونا مگر بد قسمتی سے مسلمانوں نے یہ سمجھ لیا کہ