تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 449
سائق کے مقابلہ میں قائد کا لفظ استعمال ہوتاہے قائد کا لفظ ایک طرف افسر کی بہادری پراو ردوسری طرف فوجوںکی بشاشت پر دلالت کرتاہے۔تیسرے اچھا نمونہ دکھاکر دوسروں کو تحریص دلانےکی طرف اشارہ ہوتاہے۔درحقیقت عمدہ لیڈر وہی ہوتاہے جس میں یہ تینوں باتیں پائی جائیںیعنی وہ اپنے نمونہ کے ساتھ فوج کو رغبت دلائے اور انہیں بتائے کہ میں بھی قربانی کرتاہوں تم بھی ہر قسم کی قربانی سے کام لو۔پھر خود اس کے اندر ایسی بشاشت پائی جائے کہ وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں مرنے میں ایک لذت محسوس کرے۔کیونکہ قائد وہی ہوتاہے جواپنے ساتھیوں سے آگے دوڑ رہا ہوتاہے۔سپاہی اس کے پیچھے پیچھے ہوتے ہیںاور وہ دشمن سے مقابلہ کرنے کےلئے آگے آگے جارہا ہوتاہے۔اسی طرح کامیاب جرنیل وہ ہوتاہے جس کے سپاہیوں میں بھی بشاشت پائی جائے۔چنانچہ قائد کے لفظ میں اس طرف بھی اشارہ ہوتاہے کہ مجھے اپنے پیچھے دیکھنے کی ضرورت نہیں میرے ماتحت اپنے فرائض کا ایسا احساس رکھتے ہیں کہ وہ خود بخود میرے پیچھے چلے آئیں گے۔غرض سائق اور قائد دو متقابل الفاظ ہیں۔سائق پیچھے پیچھے چلتاہے او قائد فوج کے آگے آگے چلتاہے اور اپنے نمونہ سے سپاہیوں کی ہمت بڑھاتااور ان کے اندر ایک نیا ولولہ اور نئی زندگی پیدا کرتاہے۔امریکن تاریخ میں ایک نہایت ہی لطیف واقعہ بیان ہواہے جس سے معلوم ہوتاہے کہ کامیاب لیڈر کس طرح اپنے نمونہ سے اپنے ساتھیوں کے دلوں کو فتح کیا کرتے ہیں۔یونائٹیڈ سٹیٹس امریکہ پہلے انگریزوں کے ماتحت ہوا کرتاتھاایک عرصہ کی غلامی کے بعد ان میں آزادی کی تحریک پیدا ہوئی مگر اس وقت ان کی حالت یہ تھی کہ ان کے پاس مقابلہ کے لئے فوجیں نہیںتھیں اور نہ ہی کافی مقدار میں سامان جنگ موجود تھا اور انگریزوں کے پاس فوجیںبھی تھیں اور ہرقسم کاسامان جنگ بھی تھا۔بہرحال جب تحریک آزادی شروع ہوئی تو زمینداروں اور مزدوروں وغیرہ نے اپنے آپ کو والنٹیرزکے طور پر پیش کرنا شروع کردیا اورسارے ملک میںانگریزوں کے خلاف ایک آگ لگ گئی۔جب یہ تحریک زیادہ مضبوط ہوگئی تو انہوں نے اپنے میں سے ایک افسر مقرر کیا جس کانام واشنگٹن تھا اسی کے نام پربعد میں امریکہ میں واشنگٹن شہر بنایا گیا ہے یہ ایک سیدھا سادہ آدمی تھا۔جنگی فنون میںکچھ زیادہ مہارت نہیںرکھتاتھا مگر اخلاص اور درد قومی اس کے اندرموجود تھا۔وہ سارے ملک میں چکر لگاتاتقریریں کرتا اور لوگوں کو ابھارتاکہ آزادی بڑی نعمت ہے اس کے لئے جدوجہد کرو۔ایک دفعہ وہ اپنے ملک کاچکر لگارہا تھاکہ اس نے ایک جگہ پر دیکھا کہ کوئی قلعہ بن رہا ہے اور کارپورل نگرانی کے لئے پاس کھڑا ہے۔کام کرنے والے صرف چار پانچ سپاہی تھے اتفاقاً ایک دوشہتیر ایسے آگئے کہ ان کا اوپر چڑھانا مشکل