تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 317
وَ اذْكُرْ فِي الْكِتٰبِ اِبْرٰهِيْمَ١ؕ۬ اِنَّهٗ كَانَ صِدِّيْقًا نَّبِيًّا۰۰۴۲ اور تو قرآن کریم کے رو سے ابراہیم کا ذکر کر۔وہ یقیناً بڑا راستباز تھااور نبی تھا۔تفسیر۔یوں تو اَلْکِتَاب ایک عام لفظ ہے جو کسی جگہ قرآن کریم کے لئے استعمال ہوا ہے اور کسی جگہ بائبل کے لئے مگر اس جگہ الکتاب سے مراد قرآن کریم ہی ہے اور اس آیت کے یہ معنے ہیں کہ تو قرآن کریم کے رو سے ابراہیم کا ذکر کر یعنی تو ابراہیم کو اس شکل میں پیش کر جو قرآن کریم میںبیان کی گئی ہے نہ کہ اس شکل میں جو بائبل میں بیان کی گئی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ بائبل میں ابراہیم کو صدیق نہیں بتایا گیا بلکہ اس کی طرف یہ جھوٹ منسوب کیا گیا ہے کہ اس نے بادشاہ سے ڈر کر اپنی بیوی کو بہن کہہ دیا چنانچہ اس بارہ میں بائبل کے الفاظ یہ ہیں کہ ’’ابراہام وہاں سے جنوب کے ملک کی طرف چلا اورقادس اور شور کے درمیان ٹھہر ا اور جرار میں قیام کیا اور ابراہام نے اپنی بیوی سارہ کے حق میں کہا کہ وہ میری بہن ہے اور جرار کے بادشاہ ابی ملک نے سارہ کو بلوالیا لیکن رات کو خدا ابی ملک کے پاس خواب میں آیا اور ا سے کہا کہ دیکھ تو اس عورت کے سبب سے جسے تو نے لیاہے ہلاک ہوگا کیونکہ وہ شوہر والی ہے پر ابی ملک نے اس سے صحبت نہیں کی تھی سو اس نے کہا اے خداوند کیا تو صادق قوم کو بھی مارے گا۔کیا اس نے خود مجھ سے نہیںکہا کہ یہ میری بہن ہے اور وہ آپ بھی یہی کہتی تھی کہ وہ میرا بھائی ہے میں نے تو اپنے سچے دل اور پاکیزہ ہاتھوں سے یہ کیااور خدا نے اسے خواب میں کہاہاں میں جانتا ہوں کہ تو نے اپنے سچے دل سے یہ کیا اور میں نے بھی تجھے روکا کہ تو میرا گناہ نہ کرے اسی لئے میں نے تجھے اس کو چھونے نہ دیا اب تو اس مرد کی بیوی کو واپس کردے کیونکہ وہ نبی ہے اور وہ تیرے لئے دعاکرے گا او رتو جیتارہے گا۔پر اگر تو اسے واپس نہ کرے تو جان لے کہ تو بھی اور جتنے تیر ے ہیں سب ضرور ہلاک ہوں گے تب ابی ملک نے صبح سویرے اٹھ کر اپنے سب نوکروں کو بلایا اور ان کو یہ سب باتیں کہہ سنائیں تب وہ لوگ بہت ڈرگئے اور ابی ملک نے ابراہام کو بلاکر اس سے کہا کہ تو نے ہم سے یہ کیا کیا اور مجھ سے تیرا کیا قصو ر ہوا کہ تو مجھ پر اور میری بادشاہی پر ایک گناہ عظیم لایا۔تو نے مجھ سے وہ کام کئے جن کا کرنا مناسب نہ تھا ابی ملک نے ابراہام سے یہ بھی کہا کہ تو نے کیا سمجھ کر یہ بات کی ابراہام نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ خدا کا خوف تو اس جگہ ہرگز نہ ہوگا اور وہ مجھے میری بیوی کے سبب سے مارڈالیںگے اور فی الحقیقت وہ میری