تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 81 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 81

سچےہونے کاثبوت ہوتا ہے۔ورنہ ہرقسم کی نہ اس دنیا میں سزاملتی ہے نہ وہ کوئی دلیل ہوتی ہے۔اسی وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عدالت دینی میں جھوٹی قسم کھانے والے سزاپاتے ہیں۔یعنی ہر اک کو اس دنیا میں سزانہیں ملتی۔لِيُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِيْ يَخْتَلِفُوْنَ فِيْهِ وَ لِيَعْلَمَ الَّذِيْنَ (یہ دوبارہ زندگی اس لئے ہوگی کہ )تاوہ ان پر اس (حقیقت) کو ظاہرکرے جس میں وہ (آج) اختلاف کررہے كَفَرُوْۤا اَنَّهُمْ كَانُوْا كٰذِبِيْنَ۰۰۴۰ ہیں اورتاجن لوگوں نے کفر (کاطریق )اختیار کیا ہے انہیں معلوم ہوجائے کہ وہ جھوٹے تھے۔تفسیر۔بعث بعد الموت کی ضرورت اس میں اوپر کے مضمون کی دلیل بیان فرمائی گئی ہے اوروہ یہ کہ حشر بعد الموت مذہبی امورمیں یقین پیداکرنے کے لئے ضروری ہے۔اس دنیا میں تواختلاف کبھی مٹتا نہیں۔ہمیشہ ہی بعض لوگ مدعیان نبوت کے منکر ہوتے ہیں اوربعض مومن۔اگر اسی دنیا تک انسانی زندگی ختم ہوجائے تواول تونبی کے دعویٰ کے متعلق کامل انکشاف نہ ہو اوراس کاامر مشتبہ رہے دوسرے وہ طبقہ جو منکر ہے وہ ہمیشہ کے لئے ہدایت سے محروم رہ جائے اوریہ اللہ تعالیٰ کی شان کے خلاف ہے۔اختلاف کو دور کرنے اور منکرین کے عبد بنائے جانے کے لئے بعث بعد الموت ضروری ہے اس نے تو سب انسانوں کو عبد بننے کے لئے پیدا کیا ہے۔اگراسی دنیا میں انسانی زندگی ختم ہوجائے توپھر منکر کبھی عبد نہیں بن سکتے۔اس لئے ضرور ہے کہ ایک اورزندگی انسان کو ملے۔جس میں حقیقت واضح کردی جائے تاسب لوگوں پر حقیقت کھل جائے اورجو اس دنیا میں حق کے سمجھنے سے محروم رہے ہیں اس دنیا میں حق کو سمجھنے کے قابل ہوجائیں۔تبیین کے لئے بعث بعد الموت کی ضرورت پر اعتراض اور اس کا جواب اس آیت پر یہ اعتراض کیاجاسکتاہے کہ اللہ تعالیٰ نبیوں اورآسمانی کتب کی نسبت بھی فرماتا ہے کہ وہ تبیین کرتی ہیں پس جب تبیین یہاں ہوجاتی ہے تواس کے کیا معنے ہوئے کہ بعث بعد الموت کی اس لئے ضرورت ہے کہ جن امور میں اختلاف ہے۔اس کے متعلق اللہ تعالیٰ تبیین کردے۔اس دنیا میں تبیین کادعویٰ خود اسی سورۃ میں کیا گیا ہے فرماتا ہے وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتٰبَ اِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوْا فِيْهِ(النحل :۶۵) یعنی ہم نے تجھ پر یہ کامل کتاب صر ف اس لئے اتاری ہے