تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 611 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 611

کیاگیاہے اوربتایا ہے کہ مومن بڑے سے بڑاکام کرکے بھی متکبر نہیں ہوتا۔بلکہ اپنے کاموں کواللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کرتاہے۔فَاِذَا جَآءَ وَعْدُ رَبِّيْ۔اس سے معلوم ہوتاہے کہ اللہ تعالیٰ نے بذریعہ الہا م خورس کوبتادیاتھا کہ ایک دن یہ قومیں پھر جنوب مشرق کی طرف بڑھیں گی اوریہ دیوار بیکار ہوجائے گی۔کیونکہ دیوارٹوٹنے سے یہی مراد ہے جس کاثبوت انبیاء ع۷ کی آیات سے ملتاہے۔کیونکہ وہاںصاف لکھاہے کہ یہ قومیں سمندرکے ذریعہ سے دنیا میں پھیلیں گی۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ دیوارٹوٹنے سے مراد مسلمانوں کی حکومت کازوال ہو۔وَ تَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَىِٕذٍ يَّمُوْجُ فِيْ بَعْضٍ وَّ نُفِخَ فِي اور(جب اس کے پوراہونے کا وقت آئے گاتو)اس وقت ہم انہیں ایک دوسرے کے خلاف جوش سے حملہ الصُّوْرِ فَجَمَعْنٰهُمْ جَمْعًاۙ۰۰۱۰۰ آورہوتے ہوئے چھو ڑ دیں گے اوربگل بجایا جائے گاتب ہم ان (سب)کوبالکل اکٹھاکردیں گے۔تفسیر۔یہاں سے اللہ تعالیٰ کاکلام شروع ہوتاہے۔اوربتایاہے کہ جب اس وعد ہ کا وقت آئے گا جس کا ذکر ذوالقرنین نے کیا تھا۔اللہ تعالیٰ ان اقوام کو پھر ترقی دےگااورمختلف اقوام عالم آپس میں لڑیں گی اورشمالی اورمغربی اقوام ،جنوبی اورمشرقی اقوام سے مل جائیں گی اوراللہ تعالیٰ سب دنیاکو جمع کردے گا یعنی وہ ایسا زمانہ ہوگاکہ سفرآسان ہوں گے اورساری دنیاایک ملک کی طرح ہوجائے گی چنانچہ موجودہ زمانہ ایسا ہی ہے۔قرآن کریم میں دوسری جگہ یاجو ج وماجوج کے پھیلنے کا ذکران الفاظ میں کیاگیاہے حَتّٰۤى اِذَا فُتِحَتْ يَاْجُوْجُ وَ مَاْجُوْجُ وَ هُمْ مِّنْ كُلِّ حَدَبٍ يَّنْسِلُوْنَ۔وَ اقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ فَاِذَا هِيَ شَاخِصَةٌ اَبْصَارُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا١ؕ يٰوَيْلَنَا قَدْ كُنَّا فِيْ غَفْلَةٍ مِّنْ هٰذَا بَلْ كُنَّا ظٰلِمِيْنَ۔(الانبیاء :۹۷،۹۸) یعنی جب یاجو ج ماجوج کی روک کو ہم دورکردیں گے اوروہ سمندرکی لہروں پرسے تیزی سے سفر کرتے ہوئے سب دنیا میں پھیل جائیں گے اس کے بعد ہماراوعدہ ان کی تباہی کے متعلق پوراہو گااورعذاب آئے گاتب و ہ حیران ہوکر کہیں گے کہ ہمیںتواس عذاب کاخیال تک نہ تھا اورہم تودنیا پر ظلم کرتے رہے۔اب ہماری تباہی میں کیاشک ہے۔اس آیت میں یہ بھی بتایاگیاہے کہ یاجوج ماجوج مشرق کی طرف کسی دیوار کے رخنہ میں سے نہیں بلکہ سمندر کے راستہ سے آئیں گے اوریہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان