تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 601 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 601

مگریہ کہ اس دیوار کو خورس نے بنایاتھا۔اس کا ثبوت تاریخ سے اس وقت تک مجھے نہیں مل سکا۔ہاں میں سمجھتاہوں کہ سکندرکااس دیوارکو بنانا بالکل خلاف عقل ہے۔سکندر کے متعلق تاریخ سے معلوم ہوتاہے کہ ۳۳۰ ؁قبل مسیح کی گرمی کے موسم میں اس نے داراکو آخر ی شکست دی ہے اورداراماراگیاہے۔(انسائیکلوپیڈیا برٹینکا زیر لفظ Elxender the Great)لیکن اس فتح سے اسے ایران پرقبضہ حاصل نہیں ہو ا۔بلکہ اس کے مقابل پر کئی صوبوں کے لشکر ابھی موجود تھے اس لئے وہ بغیر دم لئے آگے بڑھتاگیا۔لیکن جونہی وہ آگے بڑھا پچھلے علاقہ میں بغاوت ہوگئی اوراسے واپس آنا پڑا۔بغاوت کو فرو کرکے سکندر کابل کی طرف بڑھا جہاں اس کی فوج میں بغاوت شروع ہوگئی۔اورمورخین کے نزدیک ۳۲۹ ؁قبل مسیح کی سردی کے موسم میں وہ ہندوستان کی طرف بڑھا۔یہ سفراس قد رسرعت سے طے ہواہےکہ بعض مورخ اس کے متعلق شک ظاہر کرتے ہیں۔بہرحال یہ امر ثابت ہے کہ سکندر راستہ میں کہیں ٹھہرانہیں۔بلکہ لڑتابھڑتاہندوستان کی طرف چلاگیا ہے۔جہاں سے وہ جہازوں کے راستہ واپس لوٹا۔اور ۳۲۴ ؁قبل مسیح میں ایران پہنچا وہاں تھوڑاساعرصہ رہنے کے بعد جس میں اسے اپنی فوجوں کی بغاوت فروکرنے کی پھر ضرورت پیش آئی وہ گھرکوروانہ ہو ا۔اور۱۳؍جون ۳۲۳ ؁قبل مسیح راستہ ہی میں مرگیا (ایضاً)۔ان حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے اتنی بڑی دیوار بنانے کاہرگز موقع نہ مل سکتاتھا۔پس معلوم ہوتاہے کہ یہ دھوکا اس امر سے لگاہے کہ بعض مسلمان مفسرین کاخیا ل تھا کہ سکند رذوالقرنین تھا (کشاف والقرطبی زیر آیت ھذا)۔پس اس سے مسیحی مصنفوںنے دھوکا کھا کر اس دیوار کو سکند رکی دیوار سمجھ لیا۔مگر صرف اتنا ثابت کرناکافی نہیں کہ سکندرنے یہ دیوار نہیں بنائی بلکہ اس سے زیادہ ایسے ثبوت کی ضرورت ہے جس سے معلوم ہوکہ یہ دیوار اگر یقیناً نہیں توغالباً خورس نے بنائی تھی چونکہ تاریخ سے اس وقت تک کوئی ایساثبوت نہیں ملا جس سے قطعی طور پر ثابت ہوکہ یہ دیوا رخورس نے بنائی ہے۔ہم قیاس سے ہی کام لے سکتے ہیں۔چنانچہ میں نے تاریخی واقعات کی بناء پر یہ نتیجہ نکالاہے کہ یہ دیوار خورس ہی نے بنائی ہے اور میرے دلائل یہ ہیں۔دلائل کہ یہ دیوار خورس نے بنائی (۱)تاریخ سے معلوم ہوتاہے کہ دارانے جو خورس کے بیٹے کے بعد بادشاہ ہوااورجس کے متعلق خورس نے خواب دیکھی تھی کہ مشرق و مغر ب میں اس کی حکومت ہوگی۔سیدینز کازورتوڑنے کے لئے یونان میں سے گزر کریوروپ کی طرف سے جاکر سیدینز پرحملہ کیاتھا(ہسٹورینز ہسٹری آف دی ورلڈ جلد ۲ صفحہ ۶۱۰)۔اب یہ بات خلاف عقل معلوم ہوتی ہے کہ جبکہ سیدینز اس کے شمالی جانب اس کے ملک کے پاس ہی بستے تھے وہ ان پرحملہ کرنے کے لئے یورپ سے گیا ہو۔پس اس واقعہ سے قیاس کیاجاسکتاہے کہ چونکہ خورس نے دربند کے پاس