تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 53 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 53

سکتے ہیں۔جیسا کہ اکثر مشرک اپنے معبودوں کو علم غیب کاجاننے والا ظاہر کرتے ہیں۔(The Regved p :170 Editor Pandit Barhma Dutt Snatak M۔A Sarvadeshik Arya Pratinidhi Sabha Bharat) حتٰی کہ بعض جاہل صوفی مسلمانوں میں سے بھی اس امر پر بحث کرتے رہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی نعوذ باللہ من ذالک علم غیب رکھتے تھے۔میں جب چھوٹاتھا۔تُرکی ٹوپی کااستعما ل کیاکرتاتھا۔ایک دفعہ ایک ایسے ہی شخص سے گفتگوکررہاتھا اورٹوپی کاپھُندنا میرے ہاتھ میں تھا۔ا س نے کہاکہ رسول کریم صلعم کویہ بھی معلوم ہے کہ اس وقت آپ کے ہاتھ میں یہ پھُندنا ہے۔بہرحال دوسری اقوام میں یہ خیا ل بڑی شدت سے پایا جاتا ہے۔پس مشرک جواب میں یہ بات پیش کرسکتے تھے کہ انہیں بھی علم توہے مگر وہ اپنی مرضی سے الہام نہیں بھیجتے۔کیونکہ انسان کوکسی بیرونی الہام کی ضرورت ہی نہیں۔سواس کا جواب دیا کہ علم غیب خالق ہونے کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتا۔جوخالق ہے وہی اپنی مخلوق کے اندر کی طاقتوں اوراس کے فعلوں سے آگاہ ہو سکتا ہے۔دوسراواقف نہیں ہوسکتا اوراگر واقف ہوتو ویساہی خالق وہ بھی ہوجائے۔مگرجن کو تم معبود مانتے ہووہ توخالق نہیں۔بلکہ سب کے سب خود مخلوق ہیں۔خدا تعالیٰ کے سوا باقی ہستیوں کے علم غیب جاننے کا ردّ اس آیت سے کس لطیف پیرایہ میں خدا تعالیٰ کے سواسب باقی ہستیوں کے علم غیب جاننے کے دعویٰ کو رد کیا گیا ہے۔مگر تعجب ہے کہ مسلمانوں میں اس تعلیم کی موجودگی میں ایک طبقہ ایساموجود ہے جویہ خیال کرتاہے کہ حضر ت عیسیٰ علیہ السلام کو علم غیب بھی تھا اوروہ پرندے بھی پیدا کیاکرتے تھے۔حالانکہ اللہ تعالیٰ اس جگہ صاف فرماتا ہے کہ جس قدروجودوں کی اللہ تعالیٰ کے سواپوجاکی جاتی ہے۔ان میں سے ایک بھی کسی چیز کے پیداکرنے پر قادر نہیں۔اورحضر ت عیسیٰ ؑ انہی وجودوں میں سے ہیں جن کی لاکھو ں کروڑوں انسان پوجاکرتے ہیں۔اَمْوَاتٌ غَيْرُ اَحْيَآءٍ١ۚ وَ مَا يَشْعُرُوْنَ١ۙ اَيَّانَ يُبْعَثُوْنَؒ۰۰۲۲ وہ (سب)مردے ہیں نہ زندہ۔اوروہ(یہ بھی )نہیں جانتے کہ کب (دوبارہ)اٹھائے جائیں گے۔حلّ لُغَات۔یَشْعُرُوْنَ۔یَشْعُرُوْنَ شَعَرَ سے مضارع جمع مذکر غائب کاصیغہ ہے۔اورشَعَرَ بِہِ(شُعُوْرًا)کے معنے ہیں عَلِمَ بِہٖ۔کسی چیز کو معلوم کیا شَعَرَلِکَذَا۔فَطَنَ لَہٗ۔اس کوسمجھا۔عَقَلَہٗ۔کسی چیز کوجانا۔اَحَسَّ بِہٖ۔اس کومحسوس کیا۔(اقرب)پس مَایَشْعُرُوْنَ کے معنے ہوں گے کہ انہیں معلوم نہیں۔وہ