تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 427 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 427

متعلق سائنس کے متعلق۔اخلاق تمدن اوراقتصادیات کے متعلق سیر کن بحثیں ہیں۔پھر مختلف مذاہب کے اختلافات کافیصلہ کیاگیاہے۔ان کوتو ان باتوں کے سمجھنے کی بھی قابلیت نہیں یہ مثل کس طرح لا سکتے ہیں۔ہاں اپنی ضد کی وجہ سے انکار کرناخوب جانتے ہیں۔سومختلف بہانے اوراعتراض بنا بنا کر انکار کرتے چلے جائیں۔آخر ایک دن نتیجہ بھگتنا پڑےگا۔وَ قَالُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ لَكَ حَتّٰى تَفْجُرَ لَنَا مِنَ الْاَرْضِ اورانہوں نے(یہ بھی )کہا ہے (کہ )ہم ہرگز تیری(کوئی )بات نہیں مانیں گے۔جب تک (ایسانہ ہو کہ ) يَنْۢبُوْعًاۙ۰۰۹۱اَوْ تَكُوْنَ لَكَ جَنَّةٌ مِّنْ نَّخِيْلٍ وَّ عِنَبٍ توہمارے لئے زمین سے کوئی چشمہ جاری کرے یاتیراکھجوروں اورانگوروں کاکوئی باغ ہو اورتواس کے اندر خوب فَتُفَجِّرَ الْاَنْهٰرَ خِلٰلَهَا تَفْجِيْرًاۙ۰۰۹۲ (کثرت سے )نہریں جاری کرے۔حلّ لُغَات۔تفجّر۔تُفَجِّرُفَـجَّرَ سے مضارع واحد مذکر مخاطب کا صیغہ ہے۔اس کاماد ہ فَـجَرَ ہے۔فَـجَرَالْمَاء کے معنی ہیں بَـجَسَہُ وَفَتَحَ لَہُ طَرِیْقًا فَجَرٰی۔پانی کوکھود کرنکالا۔اوراس کے بہنے کے لئے راستہ بنایا۔فَـجَّرَ میں عربی زبان کے قاعد ہ کے مطابق ان معنوں میں تشدید کے ساتھ زیادہ زور پیداہوگیا۔(اقرب) ینبوعًایَنْبُوْعًاکے معنی ہیں عَیْنُ الْمَاءِ پانی کاچشمہ ہے۔الْـجَدْوَلُ الکْثِیْرُ الْمَاءِ بہت پانی والی نہر۔اس کی جمع یَنَابِـعُ آتی ہے (اقرب) تفسیر۔جب یہود کے بتائے ہوئے اعترا ض کاایسادندان شکن جواب دیاگیا۔توا ب انہوں نے پہلوبدلا۔اوریہ اعتراض کیا۔کہ اچھا قرآن میں ہرعلم موجود ہے؟اگرایساہے توزمین میں چشمہ پھوڑ کردکھائو یاباغ اگاکر دکھائو جس میں نہریں چلتی ہوں۔اپنی طرف سے کفار نے یہ بہت بڑااعتراض سوچا۔حالانکہ یہ اعتراض اعتراض کرنے والے کی عقل کی کوتاہی کاثبوت ہے۔اس اعتراض کی وجہ جیساکہ میں اوپر بتاآیا ہوں۔یہود اور دوسرے جاہل لوگوں کایہ خیال تھا۔کہ ارواح سے تعلق رکھنے والے یا اسم اعظم جاننے والے جادویااسم کے