تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 357 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 357

کیوں بھیجتا ہے اوران کامانناکیوں فرض کیا ہے ؟تواس کا جواب یہ ہے کہ نبی توصرف ا س کام کے لئے آتے ہیں کہ جوروکیں خدا تعالیٰ کی راہ میں ہوں ان کودورکیا جائے اورخدا تعالیٰ کی طرف لوگوں کومتوجہ کیا جائے۔نبی خدا تعالیٰ اوربندہ کے درمیان روک بن کر کھڑانہیں ہوتا۔بلکہ نبی کے باوجود ہر بندہ کاتعلق اللہ تعالیٰ سے براہ راست ہوتاہے۔تُسَبِّحُ لَهُ السَّمٰوٰتُ السَّبْعُ وَ الْاَرْضُ وَ مَنْ فِيْهِنَّ١ؕ وَ ساتو ںآسمان اورزمین اورجو ان میں (بسنے والے)ہیں اس کی تسبیح کرتے ہیں۔اورجوبھی چیز ہے۔و ہ اس کی اِنْ مِّنْ شَيْءٍ اِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهٖ وَ لٰكِنْ لَّا تَفْقَهُوْنَ تعریف کرتی ہوئی (اس کی )تسبیح کرتی ہے۔لیکن (افسوس )تم ان کی تسبیح کو نہیں سمجھتے وہ یقیناً پردہ پوشی کرنے والا تَسْبِيْحَهُمْ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ حَلِيْمًا غَفُوْرًا۰۰۴۵ (اور)بہت (ہی)بخشنے والا ہے۔حلّ لُغَات۔لَاتَفْقَھُوْنَ۔لَاتَفْقَھُوْنَ فَقِہَ سے مضارع کا صیغہ ہے۔اورفَقِہَ الشَّیْءَ (یَفْقَہُ فِقْہًا) کے معنے ہیں۔فَھِمَہُ اس کو سمجھا۔وَفَقِہَ الرَّجُلُ(یَفْقَہُ)فَقَہًا کے معنے ہیں۔عَلِمَ وَکَانَ فَقِیْہًا فلاں شخص عالم ہوگیا (اقرب)پس لَاتَفْقَھُوْنَ تَسْبِیْحَھُمْ کے معنے ہوں گے کہ تم ان کی تسبیح کو نہیں سمجھتے۔حَلِیْمٌ۔حَلِیْمٌ حَلُمَ(یَحْلُمُ حِلْمًا)سے صفت مشبّہ کاصیغہ ہے۔اورحَلُمَ کے معنے ہیں صَفَحَ وَسَتَرَ درگذرکیا اورپردہ پوشی کی (اقرب)پس حَلِیْمٌ کے معنے ہوں گے۔درگذر کرنے والا اورپردہ پوشی کرنے والا۔تفسیر۔اس آیت میں فر مایا کہ دنیا کو اگر مجموعی نظر سے دیکھا جائے تووہ بھی خداکے واحد ہونے پر دلالت کرتی ہے اوراس کی ایک ایک چیز کو دیکھاجائے تووہ علیحدہ علیحدہ بھی اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ خداواحد ہے۔اشیاء کی تسبیح سے مراد توحید کا اقرار ہے اِنْ مِّنْ شَيْءٍ اِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهٖ میں اس کے فرداً فرداً تسبیح کرنے کا ذکر ہے اورپہلے جملے میں مجموعی طورپر توحید ظاہر کرنے کا اشارہ ہے۔ورنہ اگر تُسَبِّحُ لَهُ السَّمٰوٰتُ السَّبْعُ وَ الْاَرْضُ وَ مَنْ فِيْهِنَّ میں بھی فرداًفرداً توحید پردلالت کرنامقصود ہوتا توبعدمیں یہ جملہ نہ آتا۔پس اس جملے کادوبارہ بیان کرنابتاتاہے کہ پہلے جملے میں دنیا کی تما م چیزوں کا مجموعی طور پر توحید ثابت کرنا ظاہر کیا گیا ہے۔اور دوسرے جملے