تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 343 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 343

کمزورقوم کے حقوق کی حفاظت کے لئے اس کی نگرانی کاکام اپنے ہاتھ میں لینے پرمجبورہوجاتی ہے مگراس کافرض ہوناچاہیے کہ اس ماتحت قوم کے اند رصلاحیت پیداہوجانے پر جلد سے جلد اسے اپنے اموال میں تصرف دےدے اوراس کی بلوغتِ قو می کے بعد اس کے ملک اورمال پر قبضہ نہ رکھے۔وَ اَوْفُوا الْكَيْلَ اِذَا كِلْتُمْ وَ زِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيْمِ١ؕ اورجب تم (کسی کوکچھ)ماپ کر دینے لگو تو ماپ پورادیاکرو اور(جب تول کر دوتو)سیدھے ترازو کے ساتھ تول کر د و ذٰلِكَ خَيْرٌ وَّ اَحْسَنُ تَاْوِيْلًا۰۰۳۶ یہ بات سب سے بہتر اورانجام کے لحاظ سے سب سے اچھی ہے۔حلّ لُغَات۔اَلْکَیْلُ کے لئے دیکھو یوسف آیت نمبر ۶۰۔اَلْکَیْلُ: کَالَ الطَّعَامَ کَیْلًا وَاِکْتَالَہُ بمعنًی کَیْلُ کَالَ میں سے ہے اور کَالَ اور اِکْتَالَ دونوں کے معنے ہیں۔ماپا۔ثعلب امام لغت و دیگر محققین کا اختلاف چنانچہ ثعلب امام لغت کا یہی قول ہے وَقَالَ غَیْرُہُ اِکْتَلْتُ عَلَیْہِ: اَخَذْتُ مِنْہُ اور باقی محققین لغت کہتے ہیں کہ یہ معنی علیٰ کی وجہ سے نہیں۔اِکْتَالَ کے معنی ہی یہی ہیں اور اس کا صلہ علٰی ہوتا ہے۔یُقَالُ کَالَ الْمُعْطِیْ وَاکْتَالَ الَاٰخِذُ۔کَالَ کا لفظ ماپ کر دینے کے لئے مخصوص ہے۔اور اِکْتَالَ کا لفظ لینے کے لئے۔کَالَہُ طَعَامًا وَکَالَ لَہُ بِمَعْنًی اور کَالَ بغیر صلہ کے بھی متعدی ہوتا ہے اور صلہ لام کے ساتھ بھی۔اور دونوں صورتوں میں معنے ایک ہی ہوتے ہیں۔یعنی ماپ کر دیا۔وَالْکَیْلُ وَالْمِکْیَلُ: مَاکِیْلَ بِہٖ حَدِیْدًا کَانَ اَوْخَشَبًا اور کَیْلُ کے ایک معنے لفظ مِکْیلٌ کی طرح ماپنے کے آلہ کے بھی ہیں خواہ لوہے کا ہو یا لکڑی کا۔وَکالَ الدَّرَاھِمَ وَ زَنَھَا سکوں کے ساتھ یہ لفظ آئے تو اس کے معنے وزن کرنے کے ہوتے ہیں۔کُلُّ مَا وُزِنَ فَقَدْ کِیْلَ وزن کرنے کا دوسرا نام کیل بھی ہے۔اس لئے ہر تولنے کی چیز کے لئے وزن کی بجائے کیل کا لفظ استعمال ہوسکتا ہے۔(تاج) قِسْطَاسقِسْطَاسٌکے معنے ہیں۔اَلْمِیْزَانُ۔ترازو۔وَاَقْوَمُ الْمَوَازِیْنَ وَقِیْلَ ھُوَ مِیْزَانُ العَدْلِ سیدھا اوردرست ترازو(اقرب)