تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 322 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 322

ہیں کیونکہ یہ اُخروی ترقیات کے مقابل پر حقیر ہیں۔اس آیت میں مومنوں کو نیکی میں بڑھنے کی تحریص بھی دلائی گئی ہے اوربتایا ہے کہ خدا تعالیٰ کے ہاں بڑے بڑے انعامات ہیں۔پس نیکی کے کسی مقام پرکھڑانہیں ہوجانا چاہیے۔لَا تَجْعَلْ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَقْعُدَ مَذْمُوْمًا مَّخْذُوْلًاؒ۰۰۲۳ پس اللہ (تعالیٰ)کے ساتھ کوئی دوسرامعبود نہ بنائیو ورنہ تومذموم ہوکر (اور)نصرت (الٰہی)سے محروم ہوکر بیٹھ جائے گا تفسیر۔مشرکین کے ترقی نہ کر سکنے کی وجہ ا س میں یہ دلیل ہے کہ کیوں اُخروی نعماء بغیر ایمان کے نہیں ملتیں۔اوروہ دلیل یہ ہے کہ جو جس کے ساتھ وابستہ ہوگا اسی کے ساتھ جائے گا۔پس جو خدا تعالیٰ کے ساتھ وابستہ ہیں وہ تواللہ تعالیٰ کے ساتھ آگے آگے بڑھتے جائیں گے۔لیکن جو اللہ تعالیٰ سے وابستہ نہیں بلکہ جھوٹے معبوودں کے ساتھ وابستہ ہیں وہ وہیں بیٹھے رہیں گے جہاں ان کے معبود ہیں۔یاد رہے کہ شرک کے ساتھ انسان نیچے ہی نیچے گرجاتا ہے۔دنیا کی تاریخ میں کوئی قوم ایسی نہ ملے گی جو شرک کواختیار کرکے ترقی کرگئی ہو۔مشرک قو م جب ترقی کرے گی اپنے مذہب سے بیگانہ ہوکر ترقی کرے گی اس کے اصول پر چلتے ہوئے کبھی ترقی نہ کرے گی۔وَ قَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِيَّاهُ وَ بِالْوَالِدَيْنِ۠ اِحْسَانًا١ؕ تیرے رب نے (اس بات کا)تاکیدی حکم دیا ہے۔کہ تم اس کے سواکسی کی عبادت نہ کرو اور(نیز اپنے )ماں باپ اِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ اَحَدُهُمَاۤ اَوْ كِلٰهُمَا فَلَا تَقُلْ سے اچھا سلوک کرنے کا اگر ان میں سے کسی ایک پر یاان دونوں پر جب کہ وہ تیرے پاس ہوں بڑھاپا آجائے تو لَّهُمَاۤ اُفٍّ وَّ لَا تَنْهَرْهُمَا وَ قُلْ لَّهُمَا انہیں(ان کی کسی بات پرناپسندیدگی کااظہار کرتے ہوئے )اف تک نہ کہہ اورنہ انہیں جھڑک اوران سے