تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 321 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 321

مَحْظُوْرًامیں محظورکے معنے یہی لئے گئے ہیں۔وَقِیْلَ مَقْصُوْرًاعلیٰ طَائِفَۃٍ دُوْنَ اُخْرٰی مِنْ حَظَرَ الشَیءَ اِذَاحَازَہُ لِنَفْسِہِ۔اوربعض نے کہا ہے کہ چونکہ حظر کے ایک معنی کسی چیز کواپنے نفس کے لئے مخصوص کرنے کے ہیں۔اس لئے محظور کے معنے یہ ہوں گے کہ ایک گروہ کے ساتھ مخصوص کی ہو ئی۔(اقرب) تفسیر۔پہلی آیت سے جوشبہ پیدا ہوتاتھا۔کہ شاید مومن کے بغیر کسی کو نیک جزاء نہیں ملتی۔اس کاازالہ اس آیت میں کیا گیا ہے اوربتایا ہے کہ نصرت الٰہی دو قسم کی ہوتی ہے۔ایک وہ جومذہب کے ساتھ تعلق نہیں رکھتی بلکہ عام ہوتی ہے۔جوکام کوئی کرتاہے اورجس کسی کام کے لئے کوئی کوشش کرتاہے۔ا س کے مطابق اس کو پھل ملتا ہے۔اس میں ہندو۔مسلمان۔عیسائی۔موسائی وغیر ہ کی کوئی قید نہیں۔اور ایک ایسی نصرت ہوتی ہے جو مذہب کے نتیجہ میں ہوتی ہے۔وہ صرف مومن کے شامل حال ہوتی ہے اورکافر کونہیں ملتی۔اُنْظُرْ كَيْفَ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍ١ؕ وَ لَلْاٰخِرَةُ دیکھ کس طرح ہم نے (دنیوی سامانوں کی روسے بھی)ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی (ہوئی )ہے۔اَكْبَرُ دَرَجٰتٍ وَّ اَكْبَرُ تَفْضِيْلًا۰۰۲۲ اورآخرت (کی زندگی)تویقیناً(اوربھی )بڑے درجات والی اورزیادہ فضیلت والی(زندگی) ہوگی۔تفسیر۔جنت میں مدارج اَكْبَرُ دَرَجٰتٍ وَّ اَكْبَرُ تَفْضِيْلًا۔فرمایا آخر ت تودرجات اورفضیلت دینے میں بہت بڑی ہے۔مسلم کی ایک حدیث ہے۔عَنْ اَبِی سَعِیْدٍ الخُدْرِیِّ اَنّ رَسُوْلَ اللہِ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ اِنَّ اَھْلَ الْجَنّۃِ لَیَتْرَاءَ وْنَ اَھْلَ الْغُرَفِ مِنْ فَوْقِھِمْ کَمَاتَتْرَاءَ وْنَ الْکَوْکَبَ الدُّرِّیَ الْغَابِرَ مِنَ الْاُفُقِ مِنَ الْمَشْرقِ اَوِالْمَغْرِبِ لِتَفَاضُلِ مَا بَیْنَہُمْ(مسلم کتاب الجنۃ وصفۃ نعیمہا واھلھا باب ترائی أھل الجنة أھل الغرف ) کہ بڑے بڑے درجات والے اپنے سے اوپر والے جنتیوں کواسی طرح دیکھیں گے جیسے تم اس ستارہ کو دیکھتے ہو جودوراُفق میںہوتاہے اوریہ ان کے مدارج کے فرق کی وجہ سے ہوگا۔ا س آیت میں پہلی آیت کے مضمون کاثبوت پیش کیا ہے۔اوربتایا ہے کہ دیکھ لو دنیا میں ہم نے بہت سے لوگوںکو جومومن نہیں ترقیات دی ہیں یہ ان کے اعمال کے قبول ہونے کے سبب سے ہی ہے انہوں نے دنیا کے لئے محنت کی۔دنیا ہم نے ان کو دے دی۔مگر اس سے یہ دھوکہ نہ کھاناچاہیے کہ غیرمومن بھی اعلیٰ ترقیات حاصل کرلیتے