تفسیر کبیر (جلد ۵)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 138 of 460

تفسیر کبیر (جلد ۵) — Page 138

وَ قَالَ الشَّيْطٰنُ لَمَّا قُضِيَ الْاَمْرُ اِنَّ اللّٰهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ اور جب تمام معاملہ کا فیصلہ کیا جا چکے گا تو شیطان( لوگوں سے) کہے گا (کہ) اللہ( تعالیٰ) نے یقیناً تم سے اٹل وعدہ الْحَقِّ وَ وَعَدْتُّكُمْ فَاَخْلَفْتُكُمْ۠١ؕ وَ مَا كَانَ لِيَ عَلَيْكُمْ کیا تھا۔اور میں نے (بھی) تم سے (ایک) وعدہ کیا تھاپھرمیں نےوہ تم سے( کیا ہوا وعدہ) پورا نہ کیا اور میرا تم پر مِّنْ سُلْطٰنٍ اِلَّاۤ اَنْ دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِيْ١ۚ فَلَا کوئی تسلط نہ تھا ہاں میں نے تمہیں( اپنے خیالات کی طرف) بلایا اور تم نے میرا کہا مان لیا اس لئے (اب) تَلُوْمُوْنِيْ وَ لُوْمُوْۤا اَنْفُسَكُمْ١ؕ مَاۤ اَنَا بِمُصْرِخِكُمْ وَ مَاۤ مجھے ملامت نہ کرو بلکہ اپنے آپ کو ملامت کرو (اس وقت) نہ میں تمہاری فریاد سن سکتا ہوں اور اَنْتُمْ بِمُصْرِخِيَّ١ؕ اِنِّيْ كَفَرْتُ بِمَاۤ اَشْرَكْتُمُوْنِ۠ مِنْ قَبْلُ١ؕ نہ تم میری فریاد سن سکتے ہو۔تم نے جو مجھے (اللہ تعالیٰ کاایک) شریک بنا رکھا تھا۔میں( تمہاری) اس( بات) کا اِنَّ الظّٰلِمِيْنَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ۰۰۲۳ پہلے سےانکار کر چکا ہوں (اس قسم کا شرک کرنے والے) ظالموںکے لئے یقیناً دردناک عذاب( مقدر) ہے۔حلّ لُغَات۔اَلْـحَقّ کے لئے دیکھیں حل لغات سورۃ رعد آیت نمبر۱۵۔اَخْلَفْتُکُمْ: اَخْلَفَہٗ مَا وَعَدَہٗ کے معنے ہیں قَالَ شَیْئًا وَلَمْ یَفْعَلْہُ۔کسی بات کے کرنے کا وعدہ کیا۔اور پھر اسے پورا نہ کیا۔فُلَانًا وَجَدَ مَوْعِدَہٗ خِلْفًا۔اَخْلَفَ فُلَانًا کے معنے ہیں کہ اس کے وعدوں میں اختلاف پایا۔(یعنی جھوٹے وعدے ہوتے ہیں۔کبھی کچھ کبھی کچھ) اَخْلَفَ الْغَیْثُ۔اَطْمَعَ فِی النُّزُوْلِ ثُمَّ نَقَصَ بارش پہلے اترتی ہوئی معلوم ہوئی پھر نہ اتری۔اَخْلَفَ الدَّوَاءُ فُلَانًا اَضْعَفَہٗ۔دوا نے کمزور کر دیا۔(اقرب) پس اَخْلَفْتُکُمْ کے معنے ہوں گے کہ میں نے تم سے وعدہ کرکے اسے پورا نہ کیا (۲) میں نے تمہیں جھوٹے وعدے دے دے کر غافل رکھا اور کمزور کر دیا۔