تفسیر کبیر (جلد ۴) — Page 467
الْمُنْزِلِيْنَ۰۰۶۰فَاِنْ لَّمْ تَاْتُوْنِيْ بِهٖ فَلَا كَيْلَ لَكُمْ عِنْدِيْ ماپ پورا دیتا ہوں اور (نیز)میں مہمان نوازوں میں سے بہترین (مہمان نواز) ہوں۔اور اگر تم اسے میرے پاس وَ لَا تَقْرَبُوْنِ۰۰۶۱ نہ لائے تو میرے پاس تمہارےلئے کوئی( غلہ) بھی ماپ (کر دینے کے لئے )نہیں ہو گا اور نہ تم میرے پاس آنا۔حلّ لُغَات۔جَھَّزَھُمْ۔جَہَّزَ الْقَوْمَ تَجْھِیْزًا۔اِذَا تَکَلّفَ لَھُمْ بِجَھَازِھِمْ لِلسَّفَرِ۔جَھَّزَالْقَوْمَ کے معنے ہیں جانے والوں کو پرتکلف طور پر سامان دے کر رخصت کیا۔تَجْھِیْزُ الْغَازِیْ۔تَحْمِیْلُہٗ وَاِعْدَادُ مَا یَحْتَاجُ اِلَیْہِ فِیْ غَزْوِہِ۔جب غازی کے لئے تجہیز کا لفظ آئے تو اس کے معنے ہوتے ہیں سپاہی کو سواری اور آلات جنگ وغیرہ دے کر میدان جنگ میں بھیجنا۔جَھَازٌ وَجَھَازُ الْمَیِّتِ وَالْعَرُوْسِ وَالمُسَافِرِ مَایَحْتَاجُوْنَ اِلَیْہِ۔اور جَھَازٌ اس سامان کو کہتے ہیں جو دلہن یا مسافر کو رخصت کرتے وقت دیا جاتا ہے یا وہ اپنے ساتھ لے جاتا ہے یا کفن جس میں میت کو لپیٹ کر اسے دفن کیا جاتاہے۔(تاج) اَلْکَیْلُ: کَالَ الطَّعَامَ کَیْلًا وَاکْتَالَہُ بمعنًی کَیْلٌ کَالَ میں سے ہے اور کَالَ اور اِکْتَالَ دونوں کے معنے ہیں۔ماپا۔اِکْتَالُوْا عَلَی النَّاسِ اَیْ مِنْہُمْ لِاَنْفُسِھِمْ قَالَ ثَعْلَبٌ مَعْنَاہُ مِنَ النَّاسِ۔یعنی آیت اِکْتَالُوْا عَلَی النَّاسِ میں علٰی کے معنے لینے کے اس وجہ سے پیدا ہوئے ہیں کہ وہ اس جگہ لینے کے معنوں میں ہی استعمال ہوا ہے۔ثَعلب امامِ لغت و دیگر محققین کا اختلاف چنانچہ ثعلب امام لغت کا یہی قول ہے وَقَالَ غَیْرُہُ اکتلتُ عَلَیْہِ اَخَذْتُ مِنْہُ اور باقی محققین لغت کہتے ہیں کہ یہ معنی علیٰ کی وجہ سے نہیں۔اِکْتَالَ کے معنی ہی یہی ہیں اور اس کا صلہ علیٰ ہوتا ہے۔یُقَالُ کَالَ الْمُعْطِیْ وَاکْتَالَ الْاٰخِذُ۔کَالَ کا لفظ ماپ کر دینے کے لئے مخصوص ہے۔اور اِکْتَالَ کا لفظ لینے کے لئے۔کَالَہٗ طَعَامًا وَکَالَ لَہٗ بِمَعْنًی اور کَالَ بغیر صلہ کے بھی متعدی ہوتا ہے اور صلہ لام کے ساتھ بھی۔اور دونوں صورتوں میں معنے ایک ہی ہوتے ہیں۔یعنی ماپ کر دیا۔وَالْکَیْلُ وَالْمِکْیَلُ مَاکِیْلَ بِہٖ حَدِیْدًا کَانَ اَوْخَشَبًا اور کَیْل کے ایک معنے لفظ مِکْیَلٌ کی طرح ماپنے کے آلہ کے بھی ہیں خواہ لوہے کا ہو یا لکڑی کا۔وَکَالَ الدَّرَاھِمَ وَ زَنَھَا سکوں کے ساتھ یہ لفظ آئے تو اس کے معنے وزن کرنے کے ہوتے ہیں۔کُلُّ