تفسیر کبیر (جلد ۴) — Page 303
لفظ ہے۔سورۂ نحل میں ہے کہ ہم نے انہیں بالکل ہلاک کردیا۔اور ذاریات میں صَاعِقَۃ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔جس کے معنی بجلی اور عذاب کے ہیں۔الحاقہ میں عذاب کا ذریعہ طَاغِیَۃ کو قرار دیا گیا ہے۔جس کے معنی حد سے نکل جانے والے کے ہیں۔سورۂ قمر میں صَیْحَۃ کا لفظ اور ضُحٰی میں دَمْدَمَ عَلَیْہِمْ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔مگر ان سب الفاظ میں کوئی اختلاف نہیں۔جن الفاظ میں بظاہر اختلاف ہے وہ رَجْفَۃٌ۔صَیْحَۃٌ۔صَاعِقَۃٌ اور طَاغِیَۃٌ ہیں۔لیکن صَیْحَۃٌ صَاعِقَۃٌ اور طَاغِیَۃٌ تینوں کے معنی عذاب کے بھی ہیں۔پس اگر زلزلہ سے وہ قوم ہلاک ہوئی ہو تو سب الفاظ بغیر اختلاف کے چسپاں ہوجاتے ہیں۔کیونکہ زلزلہ بھی عذاب اور ہلاکت کا ذریعہ ہے۔كَاَنْ لَّمْ يَغْنَوْا فِيْهَا١ؕ اَلَاۤ اِنَّ ثَمُوْدَاۡ كَفَرُوْا رَبَّهُمْ١ؕ گویا انہوں نے ان میں زندگی نہیں گزاری تھی سنو ثمود نے اپنے رب (کے احسانوں) کی نا شکری کی اَلَا بُعْدًا لِّثَمُوْدَؒ۰۰۶۹ تھی سنو ثمود کے لئے( قرب الٰہی سے) دوری ہے۔حلّ لُغَات۔غَنِیَ یَغْنٰی غَنِیَ فُلَانٌ عَاشَ۔زندہ رہا۔زندگی گزاری۔(اقرب ) تفسیر۔اس جگہ پر بُعْدً الِثَمُوْدَ قَوْم صَالِحٍ نہیں کہا گیا۔جیسا کہ اس سے پہلے رکوع کے آخر میں لِعَادٍ قَوْمِ هُوْدٍکہا گیا تھا۔اس سے یہ دھوکہ نہیں کھانا چاہیےکہ پہلی آیت میں ہود کی زیادتی قافیہ کے لئے کی گئی تھی۔مگر اس جگہ چونکہ قافیہ نہیں بنتا تھا۔اس لئے صالح کا نام ساتھ نہیں لیا گیا۔ایسا نہیں کیونکہ قرآن کریم ہرگز قافیوں کی وجہ سےا لفاظ نہیں بڑھایا کرتا۔اس فرق کی ایک تاریخی وجہ ہے اور وہ یہ کہ عاد دو قوموں کا نام ہے۔ایک عاد اولیٰ اور دوسری عاد ثانیہ کہلاتی ہے۔پس اگر خالی بُعْدًا لِعَادٍ کہہ دیا جاتا تو یہ اشتباہ پڑتا کہ کیا عاد سے مراد پہلی قوم عاد ہے یا دوسری۔یا دونوں۔اس لئے وہاں قوم ہود کہہ کر بتا دیا کہ اس آیت میں عاد سے عاد اولیٰ مراد ہے۔نہ کہ عاد ثانیہ۔اس کے برخلاف ثمود صرف ایک قوم کا نام ہے۔اور اس کے متعلق دھوکے کا احتمال نہیں ہوسکتا تھا۔اس وجہ سے ثمود کے ساتھ قوم صالح کے الفاظ نہیں بڑھائے کیونکہ ان الفاظ کے بڑھانے سے کوئی خاص غرض پوری نہیں ہوتی تھی۔ثمود اور صالح کے حالات پر تاریخی روشنی ثمود کا ذکر یونانی تاریخوں میں بھی آتا ہے۔اور ان میں مسیح ؑ کے زمانہ کے قریب ان کا ذکر ہے۔اور انہوں نے ثمود کا مقام حجر بتایا ہے۔جسے وہ اپنے رسم الخط میں اگرا کرکے لکھتے