تفسیر کبیر (جلد ۴)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 115 of 637

تفسیر کبیر (جلد ۴) — Page 115

اس جگہ سے ایک مسئلہ نکلتا ہے کہ اپنی قوم کے آدمی پر ایک حد تک جبر کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے قوم بدنام ہوتی ہے۔چنانچہ اس کے ماتحت جب ہم اپنی جماعت کے بعض لوگوں کی غلطی پر جرمانہ وغیرہ کی سزا مقرر کرتے ہیں تو بعض نادان اسے پیرپرستی قرار دیتے اور شور مچاتے ہیں۔حالانکہ اس آیت سے ثابت ہے کہ اپنی جماعت کے لوگوں پر ایک حد تک جبر ہوسکتا ہے۔مثلاً اگر کوئی شخص احمدی کہلاتا ہوا ڈاکہ زنی کی وارداتیں کرتا ہے یا نمازیں چھوڑ بیٹھتا ہے تو چونکہ اس سے ساری جماعت کی بدنامی ہوتی ہے اس لئے ہمارا حق ہے کہ اس شخص کو اصلاح کے لئے مجبور کریں۔ہاں اگر وہ احمدیت سے ہی انکار کرکے جدا ہوجائے یا اپنا کوئی نیا فرقہ بنالے تو پھر ہمارا اس پر کوئی حق نہ ہوگا۔غرض اَنْتُمْ بَرِيْٓـُٔوْنَ مِمَّاۤ اَعْمَلُ میں بتایا ہے کہ میرے اور تمہارے الگ الگ گروہ ہیں۔میرے کاموں کی وجہ سے تم پر الزام نہیں آئے گا اس لئے جبر یا فساد کی کوئی وجہ نہیں ہے۔اس آیت کے دوسرے معنی یہ بھی ہیں کہ میرے اور تمہارے عمل بالکل ممتاز ہیں۔ان میں کوئی تشابہ نہیں ہے۔نتیجہ خود بتادے گا کہ کس کے عمل صحیح اور خدا کے ہاں مقبول تھے۔عمل کے متشابہ ہونے کی صورت میں صحیح طور سے نہیں کہہ سکتے کہ خرابی یا ترقی کس سبب سے پیدا ہوئی۔لیکن جب کوئی تشابہ ہی نہ ہو تو فوراً پتہ لگ سکتا ہے کہ نتیجہ اس قوم کے مخصوص اعمال کا ہے۔وَ مِنْهُمْ مَّنْ يَّسْتَمِعُوْنَ اِلَيْكَ١ؕ اَفَاَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ وَ اور ان (لوگوں) میں سے (بعض ایسے) ہیں جو تیری( باتوں کی) طرف (ہر وقت) کان رکھتے ہیں۔(تو) پھر کیا لَوْ كَانُوْا لَا يَعْقِلُوْنَ۰۰۴۳ تو ایسےبہروں کو اگرچہ وہ عقل سے کام (ہی )نہ لیتے ہوں (اپنی بات )سنوا لے گا۔حلّ لُغات۔صُمٌّ صُمٌّ اَصَمُّ کی جمع ہے صَمَّ الرَّجُلُ صَمًّا وَصَمَمًا اِنْسَدَّتْ اُذُنُہٗ وَثَقُلَ سَمْعُہٗ فَھُوَ اَصَمُّ بہرہ اَلْاَصَمُّ اَیْضًا اَلرُّجُلُ لَایُطْمَعُ فِیْہِ وَلَا یُرَدُّ عَنْ ھَوَاہُ۔ایسا شخص جس کے راہ راست پر آنے کی امید نہ کی جاسکے۔اور نہ اسے ہواپرستی سے روکا جاسکے۔(اقرب) تفسیر۔مخالفین کے انکار کی حقیقت ا س آیت اور اگلی آیت میں مخالفین اسلام کے انکار کی حقیقت کو بیان فرمایا ہے۔کہ ان کا انکار کسی دلیل یا معقول بات پر مبنی نہیں ہے۔صرف ضد کی وجہ سے ہے وہ بظاہر تیری