تفسیر کبیر (جلد ۳) — Page 340
نہ تو جسما نی اور اخلا قی لحا ظ سے بیج کی صحیح طور پر حفا ظت کی جا تی ہے نہ عو رت کی صحت اور اُ س کی ضر و ر یا ت کا خیال رکھا جا تا ہے اور نہ بچو ں کی صحیح رنگ میں تربیت کی جا تی ہے جس کا نتیجہ یہ ہو تا ہے کہ مر دوں کی صحت کو بھی نقصا ن پہنچتا ہے اور عو رت کی صحت بھی بر با د ہو جا تی ہے اور بچے بھی قو م کا مفید وجو د ثا بت نہیں ہو تے۔اللہ تعا لٰے نے اس آیت میں بنی نو ع انسان کو اِسی اہم نکتہ کی طر ف تو جہ دلا ئی ہے اور فر ما یا ہے کہ جس طر ح تم اپنی کھیتی کی حفا ظت کرتے ہواور اعلیٰ درجہ کی فصل پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہواسی طرح تمہارا فرض ہے کہ تم عورت کی بھی حفاظت کرو اورآ ئندہ نسل کی تعلیم و تر بیت کی طر ف خاص طو ر پر تو جہ دو تا کہ تمہا ری کھیتی سے ایسا روحا نی غلہ پیدا ہو جو دنیا کے کا م آئے اور انہیں ایک نئی زندگی بخشے۔وَ قَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ میں بتا یا کہ تم وہ کا م کر و جس کا آ ئندہ نتیجہ تمہا رے لئے اچھا نکلے۔یعنی طبّی لحا ظ سے بھی اور نسلی لحا ظ سے بھی۔یہ حصّہ وَابْتَغُوْامَاکَتَبَ اللّٰہُ لَکُمْ کے مشا بہ ہے اور مرا د یہ ہے کہ آ ج کے بچے کل کے با پ بننے وا لے ہیں۔اس لئے تم ایسی اولا د پیدا کرو جو تمہا رے نا م کو روشن کرنے والی ہو اور آخر ت میں بھی تمہا ری عزت اور نیک نا می کا موجب ہو۔اسی طر ح اس کے ایک معنے یہ بھی ہو سکتے ہیں کہ دنیا بھی ایک کھیتی ہے جس سے آ خر ت میں کا م آ نے وا لا غلہ پیدا ہو تا ہے۔اس لئے تمہیں چا ہیے کہ اِس کھیتی کی طر ف بھی اپنی نگا ہ رکھو اور ایسے اعما ل بجا لا ؤ کہ جس طرح ایک دا نہ سے سا ت با لیں اور ہر با ل میں سو سو دانہ پیدا ہو تا ہے۔اسی طر ح تمہا را ایک ایک عمل خدا تعالیٰ کے ہزاروں ہزار انعا ما ت کو تمہا ری طر ف کھینچ لا نے والا ہو۔وَ لَا تَجْعَلُوا اللّٰهَ عُرْضَةً لِّاَيْمَانِكُمْ۠ اَنْ تَبَرُّوْا وَ تَتَّقُوْا اور تم نیک سلوک کرنے تقویٰ کرنے اور لوگوں کے درمیان اصلاح کرنے (کے معاملات) میں اللہ کو اپنی قسموں کا وَ تُصْلِحُوْا بَيْنَ النَّاسِ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ۰۰۲۲۴ نشانہ نہ بناؤ۔اور اللہ خوب سننے والا (اور )بہت جاننے والا ہے۔حل لغا ت۔عُرْضَۃً مَا یُجْعَلُ مَعْـرَضًالِلشَّیْءِ۔عرضہ ایسی چیز کو کہتے ہیں جسے کسی دوسری چیز کا نشا نہ بنا لیا جا ئے۔اسی طر ح عُر ضہ اس چیز کو بھی کہتے ہیں جسے ضرورت کے پو را کر نے کا ایک ذریعہ بنا لیا جا ئے۔کہتے