تفسیر کبیر (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 472 of 644

تفسیر کبیر (جلد ۲) — Page 472

جو لفظی نشان کے ذریعہ ختم کیا جائے آیت کہلاتا ہے۔جیسے قرآن کریم کی آیات جہاں ختم ہوتی ہیں وہاں ایک نشان ڈال دیا جاتاہے جو آیت کے ختم ہونے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔(۳) اس کے ایک معنے عبرت کے بھی ہیں یعنی ایسی بات جو دوسرے کے لئے نصیحت کا باعث ہو(۴)آیت کے معنے کسی چیزکے وجود اور اس کی شخصیت کے بھی ہیں(۵) اس کے ایک معنے جماعت کے بھی ہیں گویا فردی شخصیت بھی اس لفظ کے مفہوم میں آجاتی ہے اور جماعتی شخصیت بھی۔چنانچہ کہتے ہیں۔خَرَجَ الْقَوْمُ بِاٰ یٰتِھِمْ وَلَمْ یَدَعْ وَرَاءَ ھُمْ شَیْئًا(اقرب)قوم اپنے سارے وجود کو لے کر چلی اور اپنے پیچھے کچھ بھی نہ چھوڑا۔بعض نحوی کہتے ہیں کہ آیت کا لفظ تَأْ یّ سے نکلا ہے جس کے معنے تَثَبَّتَ عَلَی الشَّیْ ءِ اور اقامت کے ہیں یعنی کسی چیز کا ٹِک جانا اور ایک جگہ پر جم جانا چونکہ یہ ایک جگہ پر قائم ہوتی ہے اس لئے اسے آیت کہتے ہیں۔جیسے سڑکوں پر سنگِ میل ایک علامت اور نشان کے طور پر کھڑے ہوتے ہیں۔(۶) اَ لْاٰیَـۃُ: ھِیَ الْعَـلَامَۃُ الظَّا ھِرَۃُ۔اس کے ایک معنے ظاہری علامت کے بھی ہوتے ہیں۔یعنی ہر چیز کا جو جسم ہوتا ہے علامت اور آیت کہلاتا ہے مثلاً ایک کتاب کے الفاظ علامت اور آیت کہلاتے ہیں۔کیونکہ ان کے ذریعہ مطلب کا پتہ لگتا ہے۔غرض ہر وہ چیز جس کے ذریعہ کسی دوسری مخفی چیز کا پتہ لگے وہ آیت ہے۔(۷) آیت بناء عالی کو بھی کہتے ہیں۔یعنی اونچی عمارت۔یہ لفظ اِن معنوں میں قرآن کریم میں بھی استعمال ہوا ہے جیسا کہ آتا ہے۔اَتَبْنُوْنَ بِكُلِّ رِيْعٍ اٰيَةً تَعْبَثُوْنَ (الشعرآء : ۱۲۹)یعنی کیا تم پہاڑوں پر بیفائدہ عمارتیں بناتے ہو۔اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ پُرانے زمانہ میں یہ عام دستور تھاکہ پہاڑوں پر لوگ عمارتیں بناتے تھے۔یہ یورپ کا نیا دستور نہیں۔(۸)آیت کے معنے ٹکڑے کے بھی ہوتے ہیں جیسا کہ قرآن مجید کی آیات ہیں۔(۹) آیت عذاب کو بھی کہتے ہیں۔جیسا کہ قرآن کریم میں آتا ہے۔وَمَا نُرْسِلُ بِا لْاٰ یٰتِ اِلَّا تَخْوِیْـفًا۔(بنی اسرائیل :۶۰ ) یعنی ہم تو صرف خوف دلانے کیلئے آیات بھیجتے ہیں۔(مفردات) اَلْکِتٰبَ۔اس کے کئی معنے ہیں۔(۱) اَلصَّحِیْفَـۃُ لکھی ہوئی چیز جسے عرف عام میں کتاب کہتے ہیں۔(۲)اَلْحُکْمُ۔حکم (۳)اَلْفَرْضُ۔فرض (۴)جَامِعٌ یعنی جمع کرنے والی چیز۔جیسےکَتِیْبَۃٌ ایک بڑے لشکر کو کہتے ہیں۔جس میں جھنڈے، سامان اور فوج سب کچھ ہوتا ہے۔کتاب کا لفظ اصل میں جوڑنے کے معنے رکھتا ہے۔چنانچہ مشکیزہ کا منہ بند کر دینا۔یا جانوروں کے منہ میں کوئی آلہ ڈال دینا۔جس کی وجہ سے وہ دوسری چیزوں یا