تفسیر کبیر (جلد ۱) — Page 580
رہنمائی میں وہ آیندہ ترقی کے لئے کوشش کرتے ہیں۔بد لوگ اپنے پیدا کردہ ماحول سے نجات پانے کے لئے اور نیک لوگ مزید ترقیات کے لئے یہی وہ یقین ہے جس نے سچے مسلمانوں کو ہمیشہ موت سے نڈر بنائے رکھا ہے اورجب بھی اس ایمان کے ساتھ مسلمان اُٹھتے ہیں دنیا پر غالب آتے ہیں۔جو لوگ اس دنیا کو اپنی ترقیات کا انجام سمجھتے ہیں کبھی نیکی کے لئے جدوجہد نہیں کر سکتے جو بعد الموت زندگی پر ایمان لانے والے کر سکتے ہیں اس دنیا کو منتہا قرار دینے والے بار بار دنیاوی لذات کی طرف راغب ہو جاتے ہیں اور جسمانی آرام کو کسی صورت میں نظر اندازنہیں کر سکتے۔٭٭٭