تفسیر کبیر (جلد ۱) — Page 573
تاج العروس میں لفظ نِسْیَان کی تشریح میں لکھا ہے اَکْثَرُ اَھْلِ اللُّغَۃِ فَسَّرُوْہُ بِالتَّرْکِ۔کہ اکثر اہل لغت نے نِسْیَان کے معنے چھوڑنے کے کئے ہیں پھر امام ثعلب جو عربی لغت کے مشہور اما م ہیں ان کا قول آیت نَسُوا اللّٰهَ فَنَسِیَهُمْ(التوبۃ:۶۷)کی تشریح میں لکھا ہے کہ لَایَنْسَی اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ اِنَّمَا مَعَنَاہُ تَرَکُوا اللّٰہَ فَتَرَکَھُمْ یعنی اللہ تعالیٰ کی شان سے یہ امر بعید ہے کہ وہ کسی چیز کو بھول جائے۔اس لئے آیت نَسُوا اللّٰهَ فَنَسِیَهُمْ (التوبۃ:۶۷)میںنسیان کے معنے چھوڑنے کے ہیں یعنی لوگوں نے خدا تعالیٰ کو چھوڑ دیا تو اللہ تعالیٰ نے بھی ان کو چھوڑ دیا۔پھر لکھا ہے وَ اِذَا نُسِبَ ذٰلِک اِلَی اللّٰہِ فَھُوَ تَرْکُہٗ اِیَّا ھُمْ اِسْتِہَانَۃً وَ مَجَازَ اۃً لِمَا تَرَکُوْہُ۔جب لفظ نسیان اللہ تعالیٰ کی ذات کی طرف منسوب ہو تو اس کے معنے چھوڑنے کے ہوتے ہیں کیونکہ جب لوگ اللہ تعالیٰ کو چھوڑ دیتے ہیں اور اُس کے احکام سے رُو گردانی کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کے ایسے اعمال کے بدلہ میں ان کو چھوڑ دیتا ہے۔(تاج) اقرب میں لَا تَنْسَوُ الْفَضْلَ کی تشریح میں لکھا ہے کہ اس کے معنے ہیں لَا تَقْصُدُ وا التَّرْکَ وَالْاِھْمَالَ کہ اپنی فضیلت کو چھوڑنے کا قصد نہ کرو۔(اقرب) پس تَنْسوْنَ کے معنے ہوں گے تم بھلاتے ہو۔فراموش کرتے ہو۔تم چھوڑتے ہو۔اَنْفُسَکُمْ۔اَنْفُسٌ نَفْسٌ کی جمع ہے اور اَلنَّفْسُ کے معنے ہیں (۱) اَلرُّوْحُ۔رُوح۔(۲)اَلْجِسْمُ جسم۔(۳) وَیُرَادُ بالنَّفْسِ اَلشَّخْصُ وَالْاِنْسَانُ بِجُمْلَتِہٖ بعض اوقات نفس کا لفظ بول کر رُوح اور جسم کا مجموعہ انسان اور اس کا خاص تشخص مراد لیاجاتا ہے۔(۴) اَلْعَظْمَۃُ۔عظمت (۵) اَلْعِزَّۃُ عزت۔(۶) اَلْھِمَّۃُ ہمت۔(۷) اَ لْاِرَادَۃُ۔ارادہ(۸) اَلرَّأْیُ رائے۔(اقرب) تَتْلُوْنَ۔تَتْلُوْنَ تَلٰی (یَتْلُوْ) سے مضارع جمع مخاطب کا صیغہ ہے اور تَـلَا الْکَلَامَ تِلَاوَۃً کے معنے ہیں قَرَأَ ہُ کسی کلام کو پڑھا (اقرب) پس تَتْلُوْنَ کے معنے ہوں گے تم پڑھتے ہو۔تَعْقِلُوْنَ۔تَعْقِلُوْنَ عَقَلَ (یَعْقِلُ) سے مضارع مخاطب جمع کا صیغہ ہے اور عَقَلَ الدَّوَاءُ بَطْنَہٗ کے معنے ہیں اَمْسَکَہٗ دوائی نے اس کے پیٹ کو روک دیا۔یعنی قبض کر دی۔اور جب عَقَلَ الْغُلَامُ کہیں تو معنے ہوں گے اَدْرَکَ لڑکا بالغ ہو گیا۔یعنی اچھی اور بُری باتوں کو سمجھنے لگ گیا۔اور عَقَلَ الشَّیْ ءَ عَقْلًا کے معنے ہیں فَھِمَہٗ وَ تَدَ بَّرَہٗکسی چیز کو سمجھا اور اس کے متعلق غور و فکر کیا۔عَقَلَ الْبَعِیْرَ۔ثَنٰی وَظِیْفَہٗ مَعَ ذَرَاعِہٖ فَشَدَّھُمَا مَعًا بِحَبْلٍ اُونٹ کی ٹانگ کو اس کی ران کے ساتھ باندھ دیا۔عَقَلَ الْوَعْلُ عَقْـلًا کے معنے ہیں صَعَدَ وَامْتَنَعَ فِی