تفسیر کبیر (جلد ۱) — Page 535
دیا اور اَلتَّصْدِیْقُ کے معنے ہیں نِسْبَۃُ الصِّدْقِ بِالْقَلْبِ اَوِ اللِّسَانِ اِلَی الْقَائِلِ۔کسی بات کرنے والے کو اس کی بات میں دل سے سچا سمجھنا یا زبان سے سچا قرار دینا۔وَقِیْلَ ھُوَ اَنْ تُنْسِبَ بِـاِخْتِیارِکَ الصِّدْقَ اِلَی الْمُخْبِرِ اور بعض نے تصدیق کے یہ معنے کئے ہیں کہ اپنے اختیار سے سوچ سمجھ کر مخبر کی طرف صدق کا منسوب کرنا تصدیق کہلاتا ہے۔نیز لکھا ہے اَلْمُصَدِّقُ۔اَلَّذِیْ یُصَدِّ قُکَ فِیْ حَدِیْثِکَ کہ جو کسی کی باتوں کو سچا قرار دے اسے اس کا مصدق کہیں گے۔(اقرب) کَافِرٌ۔کَافِرٌ کَفَرَ سے اسم فاعل ہے۔اور کفر کے معنی مزید تشریح کے لئے دیکھو حَلِّ لُغات سورۃ البقرۃ آیت۷ و ۲۵۔لَاتَشْتَرُوْا۔لَاتَشْتَرُوْا نہی مخاطب کا جمع کا صیغہ ہے۔مزید تشریح کے لئے دیکھو حَلِّ لُغات سورۃ البقرۃ آیت۱۷۔بِاٰ یَاتِیْ۔اٰیٰتٌ۔اٰیَۃٌ کی جمع ہے۔اٰیۃٌ کے لئے دیکھو حَلِّ لُغات سورۃ البقرۃ آیت۴۰۔اَلثَّمَنُ۔اَلثَّمَنُ مَاقَدَّرَہُ الْعَاقِدَانِ عِوَضًا لِلْمَبِیْعِ کہ خرید و فروخت کرنے والے جو کسی چیز کی قیمت ٹھہراتے ہیں وہ ثَـمَن کہلاتی ہے۔(اقرب) مفردات میں ہے اَلثَّمَنُ اِسْمٌ لِمایَاْخُذُہُ البَائِعُ فِیْ مُقَابَلَۃِ الْمَبِیْعِ عَیْنًا کَانَ اَوْسِلْعَۃً کہ ثَـمَنْ اس چیز کو کہتے ہیں جس کو بیچنے والا بیچی ہوئی چیز کے بدلہ میں لیتا ہے خواہ نقدی کی صورت میں ہو یا سامان کی وَکُلُّ مَایَحْصُلُ عِوَضًا عَنْ شَیْ ءٍ فَھُوَ ثَمَنُہٗ ہر وہ چیز جو کسی چیز کے عوض حاصل کی جائے اس پر بھی ثَـمَنْ کا لفظ بول دیا جاتا ہے۔(مفردات) لسان میں لکھا ہے کہ اَلثَّمَنُ مَاتَسْتَحِقُّ بِہِ الشَّیْ ءَ۔ثَـمَنْ ہر اس چیز پر بولیں گے جس کے ذریعہ کسی دوسری چیز کے لینے کا حق ہو جائے وَالثَّمَنُ ثَمَنُ الْبَیْعِ وَثَمَنُ کُلِّ شَیْ ءٍ قِیْمَتُہٗ کہ ثَـمَنْ کا لفظ کسی چیز کی اس قیمت پر بھی بولا جاتا ہے جو اس کو لینے کے لئے ادا کی جائے اور اس پر بھی بولا جاتا ہے جو کسی چیز کی اصل قیمت ہو (یعنی بعض اوقات ایک چیز کی اصلی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن بکتی کم قیمت پر ہے تو اصل قیمت پر اور اس قیمت پر جس پر وہ بک رہی ہوتی ہے ثَـمَنْ کا لفظ بولا جاتا ہے) فَـرَّاء کہتے ہیں کہ قرآن مجید میں جہاں بھی ثَـمَن پر نصب آئی ہے اور مُبِیْع پر بَاء داخل کی گئی ہے وہاں ان دونوں میں سے کوئی بھی معیّن ثَـمَنْنہیں ہوتی۔ہر دو اشیاء میں سے جس کو چاہیں ثَـمَنْ بنا سکتے ہیں مثلاً جب یہ کہیں