تفسیر کبیر (جلد ۱) — Page 291
فِيْهِ١ۙۗ وَ اِذَاۤ اَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوْا١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَذَهَبَ لگتے ہیں اور جب ان پر اندھیرا کر دیتی ہے تو کھڑے ہو جاتے ہیں اور اگر اللہ چاہتا تو یقیناً ان کی شنوائی اور ان کی بِسَمْعِهِمْ وَ اَبْصَارِهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌؒ۰۰۲۱ بینائی کو ضائع کر دیتا۔اللہ ہر اس امر پر (جس کا ارادہ کرے )یقیناً پوری طرح قادر ہے۔حَلّ لُغَات۔اَلْبَرْقُ۔اَلْبَرْقُ کے لئے دیکھو حَلِّ لُغات سورۃ البقرۃ آیت۲۰۔یَخْطَفُ۔یَخْطَفُ خَطَفَ سے مضارع ہے اور خَطَفَ کے معنے ہیں اِسْتَلَبَہٗ بِسُرْعَۃٍ جلدی سے اُچک لیا۔خَطَفَ الْبَرْقُ الْبَصَرَ کے معنے ہیں ذَھَبَ بِہٖ بجلی اپنی چمک کے ذریعہ سے بینائی کو لے گئی۔(اقرب) اَضَاءَ۔اَضَاءَ کے لئے دیکھو حَلِّ لُغات سورۃ البقرۃ آیت۱۸۔اَظْلَمَ: اَظْلَمَ عَلَیْہِ اللَّیْلُ کے معنے ہیں رات نے ان پر اندھیرا کر دیا۔(اقرب) ذَھَبَ۔ذَھَبَ چلا گیا۔ذَھَبَ بِہٖ لے گیا۔نیز ذَھَبَ بِہٖ کے معنے اَ زَالَہٗ کے بھی ہیں یعنی ضائع کر دے۔دُور کر دے (اقرب) قرآن کریم میں یہ لفظ کئی معانی میں استعمال ہوا ہے مثلاً ذَهَبَ عَنْ اِبْرٰهِيْمَ الرَّوْعُ (ہود : ۷۵) ابراہیم کا خوف دُور ہو گیا۔فَلَا تَذْهَبْ نَفْسُكَ عَلَيْهِمْ (فاطر : ۹) تیرا نفس ان کے پیچھے ہلاک نہ ہو۔اَذْھَبَہٗ بھی ذَھَبَ بِہٖ کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے جیسے قرآن کریم میں ہے اِنْ يَّشَاْ يُذْهِبْكُمْ وَ يَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِيْدٍ(ابراہیم :۲۰) اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو تمہیں ہلاک کر کے اور مخلوق پیدا کر دے۔اس آیت میں ذَھَبَ بِہٖ ضائع کرنے اور تباہ کرنے کے معنوں میں ہی استعمال ہوا ہے۔شَیْءٌ۔شَیْ ءٌ شَاءَ کا مصدر ہے عربی میں مصدر کبھی بمعنی اسم مفعول بھی استعمال ہوتا ہے اور شَیْء کا لفظ انہی معنوں میں مستعمل ہے اور اس کے معنے ہیں چاہی ہوئی بات نیز اس کے معنی ہیں مَایَصِحُّ اَنْ یُّعْلَمَ وَیُخْبَرَعَنْہُ۔وہ امر یا بات جس کے متعلق خبر دی جاسکے (اقرب) شَیْ ءٌ کا ترجمہ امر۔بات وغیرہ کیا جاتا ہے۔مگر شَیْءٌ کے مکمل معنے ہیں وہ چیز جسے کوئی فاعل چاہے یا جس کا وہ ارادہ کرے۔ان معنوں کو واضح کرنے کے لئے خطوط میں بعض الفاظ بڑھا دیئے گئے ہیں۔جب تک ان معنوں کو مدِّنظر نہ رکھا جائے ناواقفوں کو دھوکا لگ جاتا ہے حتّٰی کہ بعض لوگ کہہ دیتے ہیں کیا خدا چوری پر قادر ہے ،مرنے پر قادر ہے ،حالانکہ خدا تعالیٰ چوری اور مرنے کو پسند نہیں کرتا