تفسیر کبیر (جلد ۱)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 275 of 657

تفسیر کبیر (جلد ۱) — Page 275

مَاحَوْلَهٗ ذَهَبَ اللّٰهُ بِنُوْرِهِمْ وَ تَرَكَهُمْ فِيْ ظُلُمٰتٍ لَّا (کے علاقہ ) کو روشن کر دیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کی روشنی کو لے گیا اور اس نے انہیں (قسما قسم کے)اندھیروں میں يُبْصِرُوْنَ۰۰۱۸ (اس حال میں ) چھوڑ دیا( کہ) وہ( کوئی راہ نجات) نہیں دیکھتے۔حَلّ لُغَات۔مَثَلُھُمْ۔اَلْمَثَلُ کے معنے ہیں اَلشِّبْہُ وَالنَّظِیْرُ۔مشابہ اور نظیر۔اَلصِّفَۃُ حالت۔بیان۔اَلْحُجَّۃُ۔دلیل۔ثبوت۔یُقَالُ اَ قَامَ لَہٗ مَثَـلًا اَیْ حُـجَّۃً۔اَقَامَ لَہٗ مَثَـلًا کہہ کر مَثَل سے مراد دلیل لیتے ہیں۔اَلْحَدِیْثُ بات۔اَلْقَوْلُ السَّائِرُ۔ضرب المثل۔اَلْعِبْرَۃُ۔عبرت۔اَ لْاٰیَۃُ نشان (اقرب) مفردات میں ہے اَلْمَثَلُ عِبَارَۃٌ عَنْ قَوْلٍ فِیْ شَیْ ءٍ یُشْبِہُ قَوْلًا فِیْ شَیْ ءٍ اٰخَرَ بَیْنَھُمَا مُشَابَھَۃٌ لِیُبَیِّنَ اَحَدُھُمَا الْاٰخَرَ وَیُصَوِّرَہٗ یعنی کسی چیز کے متعلق کسی دوسری چیز سے جو اس سے مشابہ ہو ملتا جلتا بیان کرنا تاکہ ان میں سے ایک کا ذکر دوسرے کی حقیقت کو واضح کر دے مثل کہلاتا ہے۔اِسْتَوْقَدَ۔اِسْتَوْقَدَ النَّارَ اِسْتِیْقَادًا کے معنے ہیں۔اَشْعَلَھَا آگ کو روشن کیا۔(اقرب) اَضَآءَ تْ۔اَضَآءَ تْ اَضَآءَ سے واحد مؤنث غائب کا صیغہ ہے جو ضَائَ سے باب افعال ہے۔اَضَآئَ لازم اور متعدّی ہر دو طرح استعمال ہوتا ہے۔چنانچہ یوںبھی کہتےہیںاَضَآءَ تِ النَّارُ اَیْ اِسْتَنَارَتْ کہ آگ روشن ہو گئی (لازم) اور یوں بھی کہتے ہیں کہ اَضَآءَ ھَا یعنی آگ کو کسی نے روشن کیا (متعدّی) (مفردات)۔اس آیت میں اَضَائَ متعدّی استعمال ہوا ہے۔اورفَلَمَّاۤ اَضَآءَتْ کے معنے ہیں کہ جب اُس آگ نے روشن کر دیا۔حَوْلَہٗ۔حَوْلَہٗ کہتے ہیں قَعَدَ حَوْلَہٗ اَیْ فِی الْجِھَاتِ الْمُحِیْطَۃِ بِہٖ اس کے ارد گرد بیٹھا (اقرب) ذَھَبَ بِہٖ۔ذَھَبَ بِہٖ اَ زَالَہٗ اس کو دور کیا۔(اقرب) ظُلُمٰتٌ : اَلظُّلُمَاتُ۔اَلظُّلْمَۃُ کی جمع ہے اور اَلظُّلْمَۃُ کے معنے ہیں ذَھَابُ النُّوْرِ روشنی کا نہ ہونا یعنی اندھیرا۔وَقِیْلَ ھِیَ عَدْمُ الضَّوْءِ عَمَّا مِنْ شَانِہٖ اَنْ یَکُوْنَ مُضِیْئًا اور بعض نے یہ معنے کئے ہیں کہ جس چیز کے لئے روشنی ضروری تھی اس سے اگر روشنی علیحدہ ہو جائے تو اس پر ظلمت کا لفظ بولتے ہیں۔وَرُبَّمَا کُنِیَ بِالظُّلْمَۃِ عَنِ الضَّلٰـلَۃِ کَمَا یُکْنٰی بِالنُّوْرِ عَنِ الْھُدٰی جس طرح نور کا لفظ بول کر ہدایت مراد لیتے ہیں اسی طرح کبھی