تفسیر کبیر (جلد ۱۵) — Page 457
اس وجہ سے اس تعلیم سے رو گردان ہو جاتا ہے۔جس کے ذریعہ اسے یہ درجہ ملا تھا اور اس طرح خدا تعالیٰ کے فضل سے محروم ہوجا تاہے اس لئے فرمایا کہ میں اِلٰہِ النَّاسِ کی پناہ چاہتاہوں کیونکہ ممکن ہے کہ قرآن پڑھ کر تم اتنے قریب پہنچ جائو کہ خدا کے عبد بن جائو اور عبداللہ کہلائو مگر ہوسکتا ہے کہ اس وقت تمہیں یہ خیال پیدا ہو کہ ہم بہت بڑے بن گئے ہیں۔اس لئے دعا مانگو کہ الٰہی ہم تجھے معبودیت کاہی واسطہ دے کر کہتے ہیں کہ اس وقت بھی تجھ سے رو گردان نہ ہوجائیں۔بلکہ ہمیشہ اپنے عبد ہی بنائے رکھنا۔